ایچ ای سی بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز کیلئے سرکاری و نجی یونیورسٹیز سے نام طلب

  • May 31, 2017 10:38 am PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز سے بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز کے لیے نام طلب کر لیے ہیں۔ بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز کیلئے یونیورسٹیز انتظامیہ نام بھیجنے کی پاپند ہوگی۔

ایچ ای سی کی جانب سے نجی و سرکاری یونیورسٹیز کے اساتذہ کو بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز دینے کے لیے انتظامیہ سے نام طلب کیے ہیں۔

ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے مستقل اساتذہ، ٹی ٹی ایس پروفیسرز اور کنٹریکٹ پر تعینات اساتذہ میں بیسٹ ٹیچرز کے لیے نامزدگیاں بھیج سکتی ہیں۔

ایچ ای سی کے مطابق اساتذہ کی سالانہ تعلیمی کارکردگی اور اچیومنٹس کی بنیاد پر بیسٹ ٹیچرز ایوارڈز دیے جائیں گے۔ ایسے تمام اساتذہ کی نامزدگیاں قابل قبول ہوں گی جو دسمبر دو ہزار پندرہ سے پہلے تعینات ہوئے ہیں اور جن کی تعیناتی کو تین سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

ایچ ای سی نے اساتذہ کو یہ بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ براہ راست اپنے کوائف نہیں بھیج سکتے صرف وہی درخواستیں قابل تصور ہوں گی جو انتظامیہ کے ذریعے سے ایچ ای سی کو ارسال کی جائیں گی۔ ایچ ای سی نے ان درخواستوں کو جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 جولائی مقرر کی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *