بلوچستان: ژوب، ڈیرہ مراد جمالی میں یونیورسٹی کالجزکی منظوری

  • June 22, 2017 2:24 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد:اعلٰی تعلیمی کمیشن بلوچستان کے علاقوں ژوب اور ڈیرہ مراد جمالی میں دو جامعات کے اندر کالجز قائم کرے گا۔

اس حوالے سے حال ہی میں پلاننگ کمیشن نے ایچ ای سی کی دو سفارشات کی منظوری دی ہے۔ یونیورسٹی کالج ژوب بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کے جُزوی کالج ہوگا جہاں بزنس ایڈمنسٹریشن، اکنامکس، کمپیوٹر سائنسز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مضامین میں چار سالہ ڈگری پروگراموں میں داخلہ پیش کیا جائے گا۔

کالج کے لئے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے سو ایکڑ زمین الاٹ کی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت کالج کی طرف سے کالج کا انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔

دوسرا کالج ڈیرہ مراد جمالی میں تعمیر کیا جائے گا جو کہ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز اُتھل کا جُزوی کالج ہو گا۔

اس کالج میں ابتدائی طور پر ایگریکلچر سائنسز،انوائرمینٹل سائنسز، ایجوکیشن ، سوشیالوجی، اور کپمیوٹر سائنسز کے پروگرامز آفر کیے جائیں گے۔ کالج میں لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ اور فُوڈ سائنسز میں ڈپلومہ کوزسز بھی کرائے جائیں گے۔

حکومتِ بلوچستان نے کالج کی تعمیر کے لئے پانچ سو ایکڑ زمین کی تخصیص کی ہے، تاہم ایچ ای سی کالج کا انفراسٹرکچر تعمیر کرے گا۔

کالج اپنے علاقے کا ماڈل کیمپس ہو گا جہاں مطلوب ترین ٹیکنالوجیزاور تحقیق پر مبنی مطالعہ جات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ابتداء میں ایچ ای سی عارضی عمارت کے لئے ضروری تعلیمی سہولیات مہیا کرے گاتا کہ کلاسز کا اجراء کیا جاسکے۔

تاہم مستقل کیمپس میں آٹھ سو سے ایک ہزار طلباء کے لئے لائبرری، میڈیکل ، کھیل ، کیفٹیریا اور دیگر سہولیات کی فراہمی بعد میں یقینی بنائی جائے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *