ہیکرز کادنیا بھر میں سائبر حملہ، دو لاکھ انٹرنیٹ راؤٹرز اُڑا دیے

  • April 8, 2018 11:53 am PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

ہیکرز کی جانب سے دنیا بھر میں سائبر حملہ کیا گیا ہے۔ امریکا،چین، ایران ، بھارت اور یورپ سمیت کئی ملکوں میں 2 لاکھ کے قریب انٹرنیٹ رائوٹرز متاثر کر دیئے گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دنیا بھر میں دو لاکھ کے قریب انٹرنیٹ رائوٹرز ہیکرز کے حملوں کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ ان حملوں کے نتیجے میں صارفین کا انٹرنیٹ سے رابطہ متاثر ہوا ۔

ان میں سے پچپن ہزار کے قریب رائوٹرز امریکا میں ،، چودہ ہزار چین میں جبکہ ایران میں متاثر ہونے والے رائوٹرز کی تعداد ساڑھے تین ہزار کے قریب بتائی گئی ہے ۔

ایران میں متعدد ڈیٹاسینٹرز پر بھی سائبر حملے کیے گئے ہیں جہاں ہیکرز نے اسکرین پر امریکی پرچم لگادیا اور پیغام میں کہا کہ ’ہمارے الیکشن میں چھیڑچھاڑ مت کرو‘۔

ایران کے علاوہ بھارت اور یورپ کے متعدد ممالک بھی ان تازہ سائبر حملوں کی زد میں آئے ہیں ۔ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہیکرز کا تعلق کس ملک سے تھا؟


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *