جامعہ کراچی کے پی ایچ ڈی اساتذہ کو تین کروڑ کی گرانٹ موصول

  • June 5, 2018 10:33 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے جامعہ کراچی کو تین کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک موصول ہوگیاہے۔

اور یہ گرانٹ جامعہ کراچی کے پی ایچ ڈی اساتذہ کو سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے اعلان کردہ پی ایچ ڈی الائونس کے اضافی پندرہ ہزار روپے دیئے جانے کی مد میں دی گئی ہے۔

جامعہ کراچی کی انتظامیہ ہر پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبرکو75000روپے(پانچ ماہ کے بقایاجات کی مد میں) گرانٹ کے جامعہ کراچی کے اکائونٹ میں منتقل ہوتے ہی فراہم کردے گی۔

ڈاکٹر محمد اجمل خان نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ پی ایچ ڈی الائونس کے اضافی رقم کی مزید پانچ ماہ کی گرانٹ بھی جلد جامعہ کراچی کو فراہم کردی جائے گی ۔

علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے تمام افسران کو عید الائونس جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے اور جلد ہی عید الائونس کی رقم ان کے اکائونٹ میں منتقل ہوجائے گی۔

وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ میری پوری کوشش ہے کہ جامعہ کراچی کے نامساعد مالی حالات کے باوجود تمام اساتذہ کو بھی جلد سے جلد عید الائونس فراہم کیا جائے اور اس سلسلے میں بہت جلد فائنانس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جارہاہے جس میں اساتذہ کو عید الائونس دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

وائس چانسلر کے مطابق جامعہ کراچی کے اساتذہ کو بھی جلد سے جلد عید الائونس کی ادائیگی کو ممکن بنایا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published.