پاکستان: تعلیم سے محروم بچوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے منصوبہ کاآغاز
- July 1, 2017 9:57 pm PST
اسلام آباد
وسائل کی کمی کیوجہ سے تعلیم سےمحروم رہ جانیوالے بچوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے تعلیم سے محرومی کیوجہ سے بھیک مانگنے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔
نیشنل چائلڈ پرٹیکشن سنٹر اور وزارت انسانی حقوق کے زیر اہتمام بچوں کی حفاظت کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی ۔
پلان انٹرنیشنل نے وزارت انسانی حقوق سے مل کر اسلام آباد میں پروجیکٹ شروع کیا جس میں ان بچوں پر توجہ دی جائے گی جو پڑھ نہیں سکتے اور گلیوں میں آوارہ پھرتے ہیں اور جن بچوں کے والدین کے پاس وسائل نہیں ۔
ساتھ ہی ساتھ بچوں کو قانونی ، نفسیاتی اور میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ وہ بچے جن کےگھر نہیں، بھیک مانگتے ہیں اور وہ زیادتی کا شکار ہو جاتے ہیں ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔
ابتدائی طور پر یہ پراجیکٹ اسلام آباد کی دو یونین کونسلز میں آزمائشی طور پر چلایا جائے گا بعد ازاں اس پروجیکٹ کو ملک کے دیگر حصوں میں پھیلایا جائے گا۔ وزارت انسانی حقوق کے ڈی جی محمد اشرف نے مکمل حمایت کا یقین دلایا ۔
پلان انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر عمران یوسف شامی نے اس پروجیکٹ کو خوش آئند قرار دیا اور ایڈیشنل ایس پی حسام بن اقبال نے پولیس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ۔
ڈائریکٹر نیشنل چائلڈ پروٹیکشن سینٹر سارا فرقان نے تمام پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور پروجیکٹ کی افادیت اور مسائل پر تفصیلی بات کی۔