معاشرتی علوم،اسلامیات سمیت 7 مضامین کے نصاب بدلنے کا فیصلہ

  • August 3, 2017 1:58 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

وزارت کیڈ کے تحت دو ہزار چھ کے نصاب کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پہلی جماعت سے لے کر پانچویں جماعت تک 7 مضامین کے کے نصاب کا از سر نو جائزہ لینے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

ان مضامین میں انگریزی، سوشل سٹڈیز، اسلامیات، جنرل سائنس، جنرل نالج، ریاضی اور اُردو کے نصابات کو تبدیل کیا جائے گا۔

ہر کمیٹی میں شامل پانچ رُکنی جائزہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن سیکرٹری وزارت کیڈ نرگس گھلو کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت کیا گیا ہے۔ کمیٹیوں میں ماہرین تعلیم اور نجی شعبے سے وابستہ افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ارلی چائلڈ ہُڈ ایجوکیشن کی جائزہ کمیٹی میں شفیق رفیق، آمنہ طارق، پروین ملک، نصیر الدین اور سبینہ ذاکر شامل ہیں۔

انگریزی مضمون کے لیے جائزہ کمیٹی میں ڈاکٹر شفقت جنجوعہ، سعدیہ عدنان، عمارہ اویس نیازی، سعدیہ ملک اور عائشہ عمر شامل ہیں۔

اُردو کی جائزہ کمیٹی میں تجمل حسین شاہ، مس گلناز، شازیہ صدف، نجمہ سلطانہ اور وجیہہ رضوی شامل ہیں۔

ریاضی کے نصاب کی جائزہ کمیٹی میں محمد عرفان علی ، سعیدہ اسرار، عاصمہ رشید، بلقیس زہرا اور مریم علی شامل ہیں۔

اسلامیات کے مضمون کے لیے جائزہ کمیٹی میں شائستہ خاتون، عظمیٰ حمید، شگفتہ خانم، سلمان شاہد اور نغمہ شاد شامل ہیں۔

جنرل نالج اور سوشل اسٹڈیز کے مضمون کی جائزہ کمیٹی میں فوزیہ مجاہد، لبنیٰ صدیقی، محمد جاوید، ریحانہ بیگ اور امبر نوید شامل ہیں۔

جنرل سائنس کی جائزہ کمیٹی میں ثمرہ لطیف، ریحانہ ابرار، رفعت زیب، رفعت حمید اورعائشہ عامر شامل ہیں۔

مذکورہ کمیٹیاں وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی قائم کردہ قومی نصاب کونسل کی معاونت کریں گی جبکہ ان ماہرین کی مشاورت سے ریویو کرتے ہوئے آئندہ تعلیمی سال میں پہلی جماعت سے پانچویں جماعت تک نصاب تعلیم کو وفاق کے تعلیمی اداروں میں لاگو کر دیا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *