گلوبل انسٹیٹیوٹ لاہور کو ایچ ای سی نے غیر قانونی قرار دے دیا

  • October 28, 2016 11:20 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے گلوبل انسٹیٹیوٹ لاہور میں داخلوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے والدین اور طلباء کو خبردار کیا ہے کہ وہ گلوبل انسٹی ٹیوٹ لاہور میں داخلہ ہرگز نہ لیں، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اس ادارے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

ایچ ای سی پاکستان کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق گلوبل انسٹی تیوٹ کی جانب سے قواعد و ضوابط میں سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس حوالے سے ادارے کی انتظامیہ کو متعدد بار آگاہ بھی کیا گیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق گلوبل انسٹی ٹیوٹ میں طلباء داخلہ مت لیں، ایچ ای سی یہاں کے فارغ التحصیل طلباء کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرے گی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے غیر قانونی اور غیر منظور شدہ کیمپسز اور اداروں کی فہرست میں گلوبل انسٹی ٹیوٹ لاہور کو بھی شامل کر دیا ہے اور اس کا نام اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *