جی سی یونیورسٹی لاہور: نجی کالجوں کے الحاق پر پاپندی عائد

  • January 23, 2017 4:22 pm PST
taleemizavia single page

لاہور/سٹاف رپورٹر

گورنمنٹ کالج یونیورسٹٰی لاہور کی سنڈیکیٹ نے مزید نجی کالجوں کے الحاق پر پاپندی لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وائس چانسلر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سنڈیکیٹ اجلاس میں کیا گیا۔

یونیورسٹی اب نجی کالجوں میں انڈرگریجویٹ ، ماسٹرز اور ایم فل کے پروگرامز میں داخلوں کے لیے الحاق نہیں کرے گی۔ یونیورسٹی نے یہ فیصلہ ڈگری کی کوالٹی کو برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا ہے۔

جی سی یو لاہور نے اس وقت دس پرائیویٹ کالجوں کا الحاق کر رکھا ہے۔ ان کالجوں میں گریس کالج آف بزنس سٹڈیز لاہور، سکینز ایجوکیشن کالج لاہور، یو سی ایل سکول آف مینجمنٹ سائنسز لاہور، یو سی ایل سکول آف مینجمنٹ سائنسز ملتان، جبرائیل کالج منڈی بہاؤ الدین، مدرستہ البنات صادق آباد، ٹائمز سکول آف انجینئرنگ ملتان، گرین فیلڈ کالج سرگودھا شامل ہیں۔

جی سی یو لاہور کے ساتھ چناب کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹٰیکنالوجی گجرانوالہ اور ایشین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز لیہ کو الحاق دے رکھا ہے۔

یونیورسٹی نے بی ایس آنرز کی سطح کے پروگرام کی سالانہ فیس پانچ لاکھ روپے جبکہ ایم اے ایم ایس سی اور ایم فل کی سطح پر داخلوں کے لیے سالانہ فیس چار لاکھ روپے تک مقرر کر رکھی تھی۔ جی س یو لاہور کے رجسٹرار صبور خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کے پیش نظر الحاق میں توسیع کی جائے گی۔

یونیورسٹٰ نے الحاق کالجوں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کو کنٹرول کرنے میں مسائل ہونے کی بناء پر الحاق روکی گئی ہیں۔ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خلیق الرحمن نے دو ہزار بارہ میں پرائیویٹ کالجوں کو الحاق کرنے کا آغاز کیا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *