فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2016ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

  • October 4, 2016 10:02 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت تحریری امتحان 2016ء میں 202 اُمیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

ان امتحانات میں 9 ہزار 6 سو 43 اُمیدواروں نے شرکت کی تھی جبکہ امتحان میں شرکت کرنے کے لیے 20 ہزار717 اُمیدواروں نے داخلہ فارم جمع کرائے تھے۔

سی ایس ایس امتحان میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 2.09 فیصد رہا ہے۔

تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے اُمیدواروں کو کمیشن کے تحت میڈیکل ٹیسٹ لیے جائیں گے جس کے ساتھ ان کے نفسیاتی معائنہ بھی کیا جائے گا۔

تحریری امتحان پاس کرنے والے اُمیدواروں کے انٹرویوز کے بعد انہیں میرٹ کے مطابق مختلف محکموں میں تعینات کیا جائے گا۔

نتائج کی تفصیلات فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے جس میں کامیاب اُمیدواروں کے نام بھی شامل ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *