وفاقی تعلیمی اداروں کیلئے ایک ارب 90 کروڑ روپے کا بجٹ جاری

  • July 15, 2017 1:07 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد: ظفر علی سپرا

وزارت کیڈ کی جانب سے وفاقی دار الحکومت کے 200 تعلیمی اداروں کی تزئین و آرائش، چار دیواری، کلاس رومز، واش رومز، ہالز وغیرہ کی تعمیر و مرت سمیت دیگر سہولیات کو پورا کرنے کے لیے ایک ارب نوے کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

جس میں سے ایک ارب 70 کروڑ روپے صرف سہولیات فراہمی پر خرچ کیے جائیں گے۔ تاہم گزشتہ مالی سال کے دوران وزارت کو جاری کیے گئے ایک ارب بجٹ میں سے وزارت صرف 15 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کر پائی جبکہ باقی 84 کروڑ روپے کے فنڈز خرچ ہی نہیں کیے گئے۔

وزارت کی جانب سے اب رواں سال کے لیے مختص بجٹ کی پہلی سہ ماہی فنڈنگ جاری کر دی گئی ہے۔

ان میں سے ایک ارب ستر کروڑ روپے وفاقی تعلیمی اداروں میں مسنگ فیسیلٹیز کو پورا کرنے پر خرچ ہوں گے۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈدویلپمنٹ ڈویژن یعنی کیڈ کو فراہم کیے گئے ایک ارب کے بجٹ میں سے صرف پندرہ کروڑ روپے 60 لاکھ روپے خرچ کیے جا سکے۔

جبکہ رواں سال بجٹ میں وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کی مد میں تعلیمی اداروں کے لیے ٹرانسپورٹ کی فراہمی پر 2 ارب روپے الگ سے مختص کیے گئے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *