دانش سکولز اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے آڈٹ کا فیصلہ

  • December 22, 2016 1:30 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پنجاب دانش سکولز اتھارٹی، پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتیوں کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے فیصلہ کیا ہے۔

ان اداروں کےآڈٹ کی نگرانی کارپوریٹ ریجنل ٹٰیکس آفس کے کمشنر ان لینڈ ریونیو سید محمود حسین جعفری کریں گے۔

اس آڈٹ میں ایف بی آر کنٹریکٹرز کو ہونےوالے ادائیگیوں پر ٹیکس کٹوتی کا جائزہ لے گی۔ ایف بی آر کی تشکیل کردہ ٹیمیں ان اداروں کے سرکاری ریکارڈ کو اپنی تحویل میں لینے کےلیے باقاعدہ آغاز آئندہ ہفتے کرے گی۔

ایف بی آر ضوابط کے مطابق ٹیکسوں کی ادائیگیوں کے جائزہ کے بعد ان دو سرکاری اداروں کے خلاف کارروائی بھی کرسکتی ہے۔ ایف بی آر ان اداروں کے ساتھ ساتھ پنجاب ایگری کلچرل ریسرچ بورڈ کا بھی آڈٹ کرے گی۔

دانش سکولز اتھارٹی کا ایف بی آر پہلی بار آڈٹ کرنے جارہی ہے جبکہ ٹیکسٹ بک بورڈ کا آڈٹ بھی کئی سالوں سے نہیں کیا گیا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *