فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی طالبات ڈگریاں تسلیم نہ کرنے پر سڑکوں پر

  • August 29, 2017 11:17 am PST
taleemizavia single page

لاہور

فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کی طالبات اپنی ڈگریوں کے غیر تصدیق شدہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ طالبات نے اپنی کلاسز کا بائیکاٹ کر کے کنگا رام ہسپتال کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔

احتجاج میں شریک طالبات کا موقف ہے کہ کالج کو 2015ء میں یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا تھا تاہم پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اس تاریخی ادارے کو یونیورسٹی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
Protest Final
کالج کو یونیورسٹی نہ ماننے پر پی ایم ڈی سی نے اس کی ڈگریوں کی تصدیق کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے جس پر فاطمہ جناح کالج (یونیورسٹی) کی طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

احتجاجی طالبات کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے سخت مقابلے اور محنت کے بعد پہلے یہاں داخلہ لیا جس کے بعد ڈگری مکمل کی اور اب ان کی ڈگریوں کو تسلیم نہیں کیا جارہا ہے، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل جب تک اُن کی ڈگریوں کو تسلیم نہیں کرتا اُس وقت تک وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گی۔
Protest2 Final
احتجاجی طالبات سے مذاکرات کے لیے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عامر زمان نے بات چیت کی کوشش بھی کی تاہم طالبات اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹ رہیں۔

Protest3 Final

کالج کی طالبہ ماہین فاطمہ کہتی ہیں کہ لاہور کے نامور ادارے سے ڈگری مکمل کرنے کے بعد اُن کی ڈگری تسلیم نہیں کی جارہی تو پھر وہ اب کہاں جائیں؟ کیا محکمہ ہیلتھ ان کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتا ہے؟

یہ بھی پڑھیں؛ پی ایم ڈی سی کا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کو تسلیم کرنے سے انکار

ماہین فاطمہ کہتی ہیں کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پی ایم ڈی سی کے ساتھ بات چیت کرے۔

فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی ان احتجاجی طالبات نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کی ڈگریوں کو منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا اُس وقت تک وہ احتجاج کرتی رہیں گی۔


  1. اللہ تعالی اس ملک پر رحم کرے اور ان کرپٹ اور تعلیم دشمن مافیہ سے چھٹکارہ دلائے
    آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *