ایجوکیٹرز بھرتیوں میں گھپلے، وزیر اعلیٰ نے افسران معطل کر دیے

  • February 1, 2017 4:48 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو ایجوکیٹرز میں بھرتیوں کی بے ضابطگی کا اُس وقت معلوم ہوا جب آج بھکر کی مدثرہ پروین نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں معلومات سے آگاہ کیا۔

مدثرہ پروین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں بتایا کہ ایجوکیٹر کی بھرتی کیلئے اُسے انٹرویو کے لیے بلایا گیا لیکن انٹرویو کیے بغیر ہی سلیکشن کمیٹی نے اُسے واپس بھیج دیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ سابق ڈی سی او کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی نے اُن کے ساتھ ناانصافی کی ہے جس کا ازالہ کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھکر کے سابق ڈی سی او کو فوری طور پر او ایس ڈی بنانے کا حکم جاری کیا ہے اور سلیکشن کمیٹی کے تمام افسران کو معطل کر دیاگیا ہے جس میں ای ڈی او ایجوکیشن بھکر بھی شامل ہیں۔

مدثرہ پروین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا کہ وہ یتیم ہے اور اُس کے والد کا انتقال ہونے کے بعد وہ اپنے تین بہنوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایجوکیٹر کی بھرتی کے لیے نئی سلیکشن کمیٹی قائم کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور اُمیدواروں کے از سرنو انٹرویوز کے بھی احکامات ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مدثرہ پروین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اُن کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے مدثرہ پروین کے لیے دس لاکھ روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *