پنجاب کی 14 ڈیجیٹل لائبریریوں میں دس روز سے بجلی بند

    March 28, 2019 1:34 pm PST
taleemizavia single page

گجرات: صوبے میں‌ ایک سال قبل ڈیجیٹل لائبریریوں‌ قائم کی گئیں تھیں تاہم تحریک انصاف کی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث ان لائبریریوں‌ کا مستقبل خطرے میں‌ ہے.

بجلی کے بلوں‌ کی عدم ادائیگی کے باعث صوبے کی چودہ لائبریریوں کے بجلی کنکشن منقطع کر دیے گئے ہیں. ان میں ای لائبریری لاہور، سرگودھا، گجرات، راولپنڈی، میاںوالی، اور مظفر گڑھ کی ای لائبریریز شامل ہے.

تفصیلات کے مطابق مذکورہ چاروں لائبریریز کے بجلی کنکشن 18 اور 20 مارچ کے درمیان منقطع کیے گئے ہیں.

ڈیجیٹل لائبریری کا پراجیکٹ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تحت ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے ای لائبریریز کو جولائی کے مہینے سے فنڈز جاری نہیں‌ کیے گئے.

ڈیجیٹل لائبریریز میں بجلی منقطع ہونے سے کمپیوٹر لیبز بند اور الیکٹرانک ریسورسز تک رسائی بھی بند ہوگئی ہے.

ڈیجیٹل لائبریریز میں‌ بجلی منقطع ہونے پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے حکومت کو ایک بھی خط نہیں‌ لکھا گیا جس میں اس سنگین معاملے پر شکایت کی گئی ہو.

ڈیجیٹل لائبریری میں مطالعہ کے لیے آنے والے شہری محمد بلال نے تعلیمی زاویہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت گورنر ہائوس اور وزیر اعظم ہائوس کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کرنے جارہی تھی لیکن یہاں‌ تو لائبریریوں کی بجلی ہی منقطع ہو چکی ہے اور حکومت کو فکر تک نہیں‌ ہے.

لائبریری میں موجود شہری یاسر خان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل لائبریری بجلی کے بغیر ایسے ہی ہے جیسے روح کے بغیر جسم. یاسر کے مطابق لائبریری میں وہ گزشتہ تین مہینے سے آرہے ہیں لیکن دس روز سے بجلی نہ ہونے کے باعث وہ الیکڑانک کتابوں کا مطالعہ کرنے سے محروم ہیں.

ڈیجیٹل لائبریریز کی تعمیر پر پنجاب حکومت کی جانب سے 50 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز خرچ کیے گئے تھے تاہم اب یہ لائبریریز غیر یقینی کی صورتحال سے دو چار ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *