جامعہ زکریا: ڈاکٹر عمر فاروق کو مبینہ مالی بدعنوانی پر پھر معطل کر دیا گیا
- December 10, 2017 10:14 pm PST
ملتان: جامعہ زکریا شعبہ آئی آر کے چیئرمین ڈاکٹر عمر فاروق زین کی معطلی میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی ،بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عمر فاروق ذین کو کتابوں کی خریداری میں بے ظابطگیوں کے الزام میں معطل کردیا گیا تھا۔
جس کی انکوائری ڈاکٹر سیمامحمود کررہی ہیں ا ن کی طرف سے رپورٹ جمع کرائی جانی ہے جبکہ ڈاکٹر عمر فاروق کو ذاتی شنوائی کاموقع بھی دیا گیا ہے جس پروائس چانسلر نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ان کی معطلی میں توسیع کردی ہے۔ عمر فاروق زین کے خلاف انکوائری رپورٹ تاحال مکمل نہیں ہوئی ہے۔
دوسری جانب یونیورسٹی کے بعض حلقوں نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیڈا ایکٹ کے تحت صرف مجاز اتھارٹی ہی معطلی کا اختیار کھتی ہے۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر عمر فاروق کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے دوسری جانب اُنہوں نے ڈیپارٹمںٹ آف انٹرنیشنل ریلیشن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر کی اہلیت کو بھی چیلنج کر رکھا ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اکتوبر میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کو تحقیقات کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔
ڈاکٹر عمر فاروق نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل لاء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھتے ہیں جبکہ اُن کی تعیناتی انٹرنینشل ریلیشن ڈیپارٹمنٹ میں کر دی گئی ہے جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار نے اس معاملے پر واضح موقف نہیں دیا۔