فیڈرل اُردو یونیورسٹی آف آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی کا نیا وائس چانسلر تعینات
- August 10, 2018 9:49 pm PST
اسلام آباد: وفاقی وزارت تعلیم اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کی جانب سے فیڈرل اُردو یونیورسٹی آف آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی میں نیا وائس چانسلر تعینات ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر الطاف حسین کو اُردو یونیورسٹی کا پانچ سال کے لیے وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے، اُن کی تعیناتی کی منظوری صدر پاکستان ممنون حسین کی جانب سے حاصل کی گئی ہے۔
ڈاکٹر الطاف حسین نے برطانیہ سے کیمسٹری کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، انھوں نے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری صرف دو سال کے عرصے میں مکمل کی تھی۔ انھوں نے یونیورسٹی آف سندھ سے بی ایس سی آنرز اور ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔
ڈاکٹر الطاف حسین یونیورسٹی گرانٹس کمیشن میں 1995ء میں ایڈوائزار کریکولم اینڈ ٹریننگ کے عہدے پر بھی تعینات رہے ہیں جبکہ انھیں صدر پاکستان کی جانب سے 2001ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔