پنجاب میں ڈسڑکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرزتعینات

  • January 2, 2017 12:44 am PST
taleemizavia single page

لاہور

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ دو ہزار تیرہ کے تحت صوبے کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق ای ڈی اوز ایجوکیشن کو ہی اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

سابق ای ڈی او ایجوکیشن لاہور طارق رفیق ڈسٹرکٹ لاہور میں قائمقام سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔

شیخوپورہ میں نسیم اے زاہد، ننکانہ صاحب میں افتخار بٹ، قصور میں میاں ذوالفقار علی، گجرانوالہ میں خالد حسین، حافظ آباد میں افتخار ورک اور گجرات میں طاہر کاشف کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹٰی کا قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ محمد فاروق، نارووال میں غیاث صابر، فیصل آباد میں ڈاکٹر محمد جاوید اقبال چشتی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں وحید الدین جھنگ میں عبد الرحمن کو اتھارٹی کا سی ای او تعینات کیا گیا ہے۔

سابق ای ڈی او ایجوکیشن چینوٹ لیاقت علی ناصر کو، بہاولپور میں بشیر احمد چوہدری، بہاولنگر میں عبد المتین، رحیم یار خان میں مختار حسین، ملتان میں محمد اشفاق، خانیوال میں اعزاز احمد اور لودھراں میں محمد اسماعیل کو اتھارٹی کا سی ای او تعینات کیا گیا ہے۔

وہاڑی میں شوکت علی طاہر، ساہیوال میں شعیب عمران، پاکپتن میں محمد منشاء، اوکاڑہ میں ناہید واصف، سرگودھا
میں رانا اظہر خان، خوشاب میں عطاء اللہ شاہ، بھکر میں محمد مسعود ندیم، میانوالی میں مہر آفتاب احمد، روالپنڈی میں قاضی ظہور الحق، جہلم میں انور فاروق، چکوال میں غلام مرتضیٰ، اٹک میں شکور انجم، ڈیرہ غازی خان میں عبد الغفار خان، لیہ میں خالدہ شاہین، محمد گڑھ میں شمشیر احمد اور راجن پور میں ثناء اللہ کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

لوگل گورنمنٹ ایکٹ دو ہزار تیرہ کے تحت محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اضلاع کی سطح پر ایجوکیشن کے انتظامی افسران کا پہلے سے موجود سٹرکچر تحلیل کر دیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *