سی ایس ایس نتائج : 9 ہزار643 میں سے صرف 202 اُمیدوار پاس
- May 10, 2017 6:43 pm PST
اسلام آباد
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحانات 2016ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
سی ایس ایس امتحان میں 9 ہزار 643 اُمیدواروں نے شرکت کی تھی جن میں سے صرف 202 اُمیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ سی ایس ایس امتحان میں 114 مرد جبکہ 85 خواتین اُمیدوار کامیاب ہوئی ہیں۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے کامیاب ہونے والے 202 اُمیدواروں میں سے 199 اُمیدواروں کو تعیناتیوں کے لیے اہل قرار دے دیا جبکہ 85 کامیاب خواتین میں سے 84 خواتین کی تعیناتیوں کے لیے سفارشات کی گئی ہیں۔
کمیشن نے سی ایس ایس پاس کرنے والے تین لڑکوں جبکہ ایک لڑکی کو تعیناتی کے لیے مسترد کر دیا ہے۔
حسین احمد رول نمبر 10508 وائیوا امتحان کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکے۔ جبکہ فہد محمود رول نمبر 9833 اور سیدہ ماریہ علی رول نمبر 13831 سائیکولوجیکل ایسسمنٹ اور وائیوا امتحان میں غیر حاضر رہے ہیں۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امتحان 2017ء کے نتائج کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی ہیں۔
کمیشن نے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی اکثریت کو پاکستان ایڈمنسٹریو سروس (ڈی ایم جی) میں تعینات کرنے کے لیے سفارشات کی ہیں۔