عدالت کا سی ایس ایس امتحان اُردو میں لینے کا حکم

  • February 14, 2017 3:55 pm PST
taleemizavia single page

مانیٹرنگ ڈیسک

لاہور ہائیکورٹ نے دو ہزار اٹھارہ سے سی ایس ایس امتحان اُردو زبان میں لینے کا حکم جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈوکیٹ سیف الرحمن کی درخواست پر عدالت نے یہ فیصلہ جاری کیا ہے۔ جسٹس عاتر محمود نے اپنے فیصلہ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن دو ہزار اٹھارہ میں اُردو زبان میں امتحان لے۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ انتظامی مسائل اور وقت کم ہونے کی بناء پر رواں سال اُردو زبان میں امتحانات منعقد نہیں ہو سکتے تاہم آئندہ سال سے یہ امتحان لازمی طور پر اُردو زبان میں لیا جائے ۔

سپریم کورٹ نے دو ہزار پندرہ میں اپنے فیصلے میں حکومت کو حکم جاری کیا تھا کہ تمام سرکاری اداروں میں اُردو زبان کا نفاذ کیا جائے اور اُردو زبان کو ہی بطور سرکاری زبان رائج کیا جائے ۔

یہ فیصلہ سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رُکنی بینچ نے آئین پاکستان کی روشنی میں اُردو زبان کے نفاذ کا فیصلہ سُںایا تھا۔


  1. بہت خوب یمارے ملک کی قومی زبان میں سب چیزیں ہونی چایئں اور انگریزی کو صرف زبان سیکنھے کے طور پر لازمی کرنا چایئے باقی پورے تعلیمی نظام کو اپنے قومی زبان میں ہونا ایک مثبت اقدام ہیں

  2. Ye aik behtareen amal hai jis se ye exam aam students bhe de sakaen ge aur acche log her shuba main aa’saken ge

  3. Bohat great decision leya hay is say sab ko moka mily ga har koi is may intrest ly ga or jab kay hamari national language bhe urdu hay to yeh aik bohat he acha or aham faisla liya gaya hay….

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *