پاکستان کے با اثر ترین سائنسدانوں کی فہرست جاری
- June 12, 2017 10:23 pm PST
اسلام آباد
پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان کے پروڈیکٹو سائنسدانوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ بہترین کتابیں، ریسرچ آرٹیکلز، پیٹنٹس اور ریسرچ فنڈنگ کے حوالے سے 9 کیٹیگریز پر مشتمل اس فہرست میں لاہور سمیت پاکستان بھر سے 3 ہزار 268 سائنسدانوں کے نام شامل ہیں۔
پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان کے ہروڈکٹیو سائنسدانوں کی فہرست جاری کر دی ہے اس فہرست میں کونسل نے 9 کیٹیگریز بنائی ہیں جن میں مجموعی طور پر 3 ہزار 268 سائنسدانوں کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں ایگریکلچر سائنسز کے 517، بائیولوجیکل سائنسز کے 676 اور کمیسٹری کے مضمون کے 532 سائنسدان شامل ہیں جو پاکستان میں با اثر ترین سائنسدان ہیں۔ کونسل کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق اینوائرنمنٹل سائنسز کے 110، انجینئرنگ سائنسز کے 187، ہیلتھ سائنسز کے 76 سائنسدان شامل ہیں۔
فہرست میں میتھمیٹیکل سائنسز کے 211، فارماسیوٹیکل سائنسز کے 97 اور فزکس کے 313 سائنسدان شامل ہیں۔
پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دو ہزار سولہ سترہ میں با اثر سائنسدانوں کی اس فہرست میں 540نئے سائنسدانوں کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فہرست میں ستاون فیصد ایسے سائنسدان شامل ہیں جن کی عمریں چالیس سال سے کم ہیں۔
کونسل کی ویب سائٹ پر سائنسدانوں کی تفصیلات کی فہرست اپ ڈیٹ کر دی گئی ہیں۔