محکمہ تعلیم جیکب آباد ،جعلی بلوں کے ذریعے 8کروڑ روپے خورد برد
- October 14, 2017 11:12 am PST
جیکب آباد
محکمہ تعلیم جیکب آباد سندھ میں 8کروڑ کی خورد بردکا انکشاف ہوا ہےجعلی بلوں کے ذریعے ملازمین کے نام پر کروڑوں روپے نکال لئے
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محکمہ تعلیم میں 8کروڑ سے زائد کی خوردبرد کاانکشاف ہوا ہے۔معاملے کو دبانے کے لئے چند چھوٹے ملازمین کو جیکب آباد سے دیگر اضلاع میں تبادلہ کر دیا گیا۔
تبادلہ کئے گئے ملازمین کا کہنا ہے کہ کرپشن کے مرکزی کردار ڈی ای او ہیں لیکن سزا چھوٹے ملازمین کو دی جا رہی ہے پریل شیخ کا ماضی کرپشن سے بھرا ہوا ہے رابطہ پر ڈی ای او پریل شیخ کا کہنا تھا کہ میرے جعلی دستخط کئے گئے ہیں۔
خزانہ آفس کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفسر قیصر ہاشمی نے کہا کہ دستخط کے تصدیق کے بعد بل پاس کرتے ہیں اور رقم اکائونٹ میں بھیجتے ہیں بینکوں سے اسٹیٹمنٹ لی جائے۔ پریل شیخ کی دو ماہ بعد کیسے آنکھ کھلی ،محکمہ تعلیم کے افسران کا وطیرہ ہے وہ جب پھنستے ہیں ۔