تعلیمی بورڈز کے کنٹرولر امتحانات کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے

  • May 12, 2018 11:41 am PST
taleemizavia single page

ملتان

پنجاب کے بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے کنٹرولر امتحانات کو مجسٹریٹ کے اختیار دے دیے گئے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے کنٹرولر امتحانات کو انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے دوران مجسٹریٹ پاورز دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

کنٹرولر امتحانات کو کوڈ آف کریمینل پروسیجر 1898ء اور پنجاب یونیورسٹیز اینڈ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 1950ء کے تحت مجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات پرچوں کے دوران امتحانی مراکز میں انسپکشن کے دوران ان اختیارات کا استعمال کر سکتے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ پروفیسر محمد ناصر جمیل انجم، گوجرانوالہ بورڈ سے ناصر محمود اعوان، فیصل آباد بورڈ سے خرم شہزاد، راولپنڈی بورڈ سے عابد حسین کھرل، ملتان بورڈ سے ڈاکٹر ظفر اقبال طاہر، بہاولپور بورڈ سے طاہر حسین جعفری، ڈیرہ غازی خان بورڈ سے چوہدری مشتاق علی کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں۔

ساہیوال بورڈ سے قاضی عبد الناصر اور سرگودھا بورڈ کے کنٹرولر امتحانات محمد اکرم تارڑ کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ہوم ڈٰیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے نام مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published.