پنجاب: کمشنرز چیئرمین تعلیمی بورڈز کے عہدوں پر قابض ہوگئے

  • December 29, 2017 8:08 pm PST
taleemizavia single page

بہاولپور

حکومت پنجاب نے چار تعلیمی بورڈز کے چیئرمینون کا اضافی چارج متعلقہ ڈویژنوں کے کمشنروں کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے سمری بنا کر وزیراعلی کو ارسال کردی گئی ہے۔

دریں اثناء پنجاب حکومت کے اس فیصلے پر ماہرین تعلیم اور پنجاب بورڈ فیڈریشن نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں انتظامی افسران کو بٹھا کر اداروں کا نظام متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس عمل سے امتحانات کا نظام متاثر ہو گا حکومت ایسے اداروں میں ماہرین تعلیم کو تعینات کرے واضح رہے کہ ملتان سمیت پنجاب کے 7 تعلیمی بورڈز میں چیئرمن کی تعیناتی کے لئے انٹرویوز کا مرحلہ بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔

لیکن ان کی تعیناتی التوا کا شکار ہے اس وقت ساہیوال سرگودھا اور گوجرانولہ بورڈز کا اضافی چارج پہلے ہی متعلقہ ڈویژن کے کمشنروں کے پاس ہے اور اب ملتان بہاولپور راولپنڈی اور فیصل آباد کے چیئرمن بورڈز کی نئی تعیناتی ہونی ہے۔

  1. Bureaucracy is thirsty of power. My question is all other systems of administration are made flawless in public interest . It is fresh tug of war, which will have negative effects.

  2. We have to do justice universally and made decisions with consensus in the best interests of public and nation. These decisions may provide guidance and help in future for long time. This is a decision that cannot be functional for a long time period. It will make teachers uneasy leading to a condition of lawlessness.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *