لاہور بورڈ کے پیسوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرکاری تقریری مقابلے

  • April 8, 2017 7:08 pm PST
taleemizavia single page

لاہور:آمنہ مسعود

وزیراعلیٰ پنجاب تقریری مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کو انعامی رقم دینے کے لیے لاہور بورڈ کے فنڈز سے 30 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے سرکاری سطح پر منعقدہ تقریری مقابلوں کے 187 پوزیشنز ہولڈرز میں تیس لاکھ سے زائد رقم لاہور بورڈ سے وصول کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب تقریری مقابلوں میں صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر پوزیشن لینے والے طلباء کے اعزاز میں لاہور میں دو تقاریب منعقد ہوئی۔ لڑکیوں میں انعامی رقم تقسیم کرنے کے لیے اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ لاہور اور لڑکوں میں انعامات تقسیم کرنے کے لیے گورنمنٹ کالج گلبرگ لاہور میں تقریب ہوئی۔

ان تقاریب میں آج 187 طلباء میں انعامی رقم دینے کے لیے چیکس تقسیم کیے گئے۔ پنجاب حکومت نے انعامی رقم حکومتی خزانے سے دینے کی بجائے لاہور بورڈ سے حاصل کی۔

طلباء میں جو انعامی چیک تقسیم کیے گئے ان چیکس پر چیئرمین لاہور بورڈ اور سیکرٹری بورڈ کے دستخط اور بورڈ کا اکاؤنٹ نمبر بھی درج ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر معنقد ہونے والے اس تقریری مقابلوں میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن کو ایک لاکھ پچاس ہزار جبکہ دوسری پوزیشن پر ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔پنجاب میں تیسری پوزیشن پر طالبعلم کو 80 ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی۔

ڈویژن کی سطح پر پہلی پوزیشن کو 6 ہزار، دوسری پر 5 ہزار اور تیسری پوزیشن پر 4 ہزار روپے انعام دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ کی سطح پر پہلی پوزیشن کو 5 ہزار، دوسری پر 4 ہزار اور تیسری پوزیشن پر 3 ہزار انعام دیا گیا۔

لاہور بورڈ سے پنجاب حکومت نے رقم حاصل کر کے 91 لڑکیوں جبکہ 86 لڑکوں کو انعامات دیے گئے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے اشتہارات کے ذریعے سے اعلان کیا تھا کہ تقرری مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کے لیے حکومتی خزانے سے رقم مختص کی گئی ہے جبکہ یہ رقم لاہور بورڈ کے خزانے سے حاصل کی گئی ہے۔

cheaque


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *