سرکاری جامعات کا چانسلر وزیراعلیٰ کو بنانے کا فیصلہ تبدیل

  • December 31, 2017 4:14 pm PST
taleemizavia single page

کراچی: سید محمد عسکری

سندھ حکومت نے صوبے کی سندھ کی سرکاری جامعات کا چانسلر وزیر اعلیٰ کو بنانے کا فیصلہ تبدیل کرلیا ہے ، انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے جند ارکین نے سندھ کی جامعات کا چانسلر گورنر کے بجائے وزیر اعلیٰ کو بنانے کی مخالفت کی ہے۔

ان اراکین نے موقف اپنایا کہ ملک کے باقی صوبوں میں گورنر ہی جامعات کا چانسلر ہے اگر سندھ میں ایسا ہوا اور وزیر اعلیٰ کو چانسلر بنایا گیا تو یہ باقی صوبوں سے مختلف ہو جائے گا اور پھر یہ معاملہ عدالت میں بھی جا سکتا ہے جس پر طے کیا گیا کہ گورنر سندھ ہی کو چانسلر رکھا جائے گا۔

تاہم جامعات کے ایکٹ میں ترمیم کرکے اس کے اختیارات میں اتنی کمی کر دی جائے گی کہ چانسلر کا عہدہ صرف نام کے طور پر ہی استعمال ہو سکے گا۔

ذرائع کے مطابق ترمیم کے ذریعے قائم مقام وائس چانسلر کے تقرر کا اختیار بھی وزیر اعلیٰ کو حاصل ہو جائے گا جبکہ وائس چانسلر کو رخصت دینے اور ڈین مقرر کرنے کا اختیار بھی وزیر اعلیٰ کو منتقل ہو جائے گا۔ گورنر صرف سینٹ اور جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت کر سکے گا۔

اس کے علاوہ رجسٹرا اور ناظم امتحانات مقرر کرنے کا وزیر اعلیٰ کا اختیار جامعات کو واپس منتقل کردیا جائے گا تاہم رجسٹرار اور ناظم امتحانات کا تقرر سینڈیکیٹ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *