اسلام آباد: سکولوں میں قرآن لازمی پڑھانے کے بل کا مسودہ منظور

  • November 5, 2016 10:36 am PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

اسلام آباد کے سکولوں میں پہلی جماعت سے لے کر بارہوویں جماعت تک کے طلباء کے لیے قرآن کی تعلیمات کو نافذ کرنےکے لیے بل کا مسودہ منظور کر لیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے اس ڈرافٹ کے مطابق حکومت پاکستان کے زیر انتظام اسلام آباد اور فاٹا کے علاقوں میں چلائے جانے والے سکولوں میں قرآنی تعلیمات کا نفاذ کیا جائے گا۔

اس ایکٹ کا نام ٹیچنگ آف ہولی قرآن ایک2016ء رکھا گیا ہے جو صرف مسلمان طلباء پر عمل درآمد ہوگا۔

اس مسودہ کے مطابق پہلی جماعت سے لے کر پانچوویں جماعت تک کے طلباء کو ناظرہ قرآن، چھٹی جماعت سے بارہوویں جماعت تک کے طلباء کو قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔

اس نئے بل کے مسودے کی منظوری کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے لی گئی ہے جس کے تحت آردو تراجم پر مشتمل قرآن بھی پڑھایا جائے گا۔

اس بل کے مطابق چھٹی جماعت سے لے کر دسوویں جماعت تک کے طلباء کو مکی سورتوں کا اُردو ترجمہ جبکہ گیارہوویں جماعت سے بارہوویں جماعت تک مدنی سورتوں کا اُردو ترجمہ پڑھایا جائے گا۔

سورتوں کی ترتیب کا یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ مدنی سورتوں میں جہاد پر مبنی آیات ہیں لہذا ان سورتوں کو گیارہوویں اور بارہوویں جماعت کے طلباء کو پڑھایا جائے گا۔

اگرچے اس سکیم کا اطلاق وفاقی سطح پر کیا جارہا ہے تاہم صوبوں کو بھی تائید کر دی گئی ہے کہ اس سکیم کو صوبائی سطح پر قائم سرکاری سکولوں میں بھی نافذ کیا جائے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *