بی زیڈ یو: پی ایچ ڈی ماس کام داخلوں میں بے ضابطگیاں

  • October 26, 2016 11:38 am PST
taleemizavia single page

ملتان

ڈیپارٹمنٹ آف ماس کیمونیکیشن بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پی ایچ ڈی کے داخلوں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کوالٹی ایہنانسمنٹ سیل نے مختلف جامعات کے سربراہان کو پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لیے ضوابط پر عمل درآمد کی ہدایات بھی جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی کے ضوابط پر پورا نہ اُترنے والے شعبہ جات میں پی ایچ ڈی میں داخلے بند کیے جائیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ضوابط کے مطابق پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کے لیے 3 فل ٹائم پروفیسرز کا ہونا لازمی ہے تاکہ پی ایچ ڈی تھیسز کی سرپرستی کریں گےاور ایچ ای سی قوانین کے مطابق پانچ سے زائد پی ایچ ڈی سکالرز کو داخلے نہیں دیے جاسکتے۔

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ماس کیمونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام شبیر کو سنڈیکیٹ نے روٹیشن پالیسی کے تحت جنوری 2016ء میں اس عہدے پر تعینات کیا تھا۔

چیئرمین ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لیے ایچ ای سی کوالٹی ایہنانسمٹ سیل اور یونیورسٹی ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

ماس کیمونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں چار پی ایچ ڈی مستقل اساتذہ ہیں جن میں پروفیسر ڈاکٹر غلام شبیر، پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان، ڈاکٹر شہزاد علی اور ڈاکٹر عاصمہ صفدر شامل ہیں۔ چیئرمین ڈاکٹر غلام شبیر آئندہ سال اپنی مدت ملازت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے۔ شعبہ میں اس وقت 19 پی ایچ ڈی سکالرز داخل ہیں اور مزید پی ایچ ڈی سکالرز کو داخلے دینے کی گنجائش نہیں ہے۔

آخری بار پی ایچ ڈی کیمونیکیشن اسٹڈیز میں دسمبر 2014ء میں داخلوں کا اعلان کیا گیا اور 10 پی ایچ ڈی طلباء کو کامیابی کے بعد داخلے دیے گئے جنہوں نے این ٹی ایس کے تحت گیٹ سبجیکٹ ٹیسٹ پاس کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین ڈاکٹر غلام شبیر کو وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین نے اپنے قریبی عزیز کو ناجائز طریقے سے پی ایچ ڈی میں داخلے کی ہدایات کی ہیں۔

وائس چانسلر کے قریبی عزیز کو پی ایچ ڈٰی میں داخلہ دینے کے لیے شعبہ کے چیئرمین نے دوبارہ پی ایچ ڈی میں داخلہ کا انٹری ٹیسٹ لیا۔ ذرائع کے مطابق پہلے انٹری ٹیسٹ کا پرچہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی نے بنایا تھا۔

اُنہوں نے یہ ٹیسٹ انتہائی مشکل بنایا تھا جس میں میرٹ پر ہی اُمیدوار کامیاب قرار پائے تھے جس میں وائس چانسلر کے قریبی عزیز فیل ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر شہزاد علی برطانیہ سے حال ہی میں پوسٹ ڈاکٹریٹ مکمل کر کے واپس آئے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *