جامعہ زکریا؛ ڈی وی ایم طلباء کا ویٹرنری کونسل کیخلاف احتجاج

  • January 24, 2018 2:16 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے فاصلاتی نظام تعلیم کے ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن کے طلبا نے پاکستان ویٹرنری کونسل سے الحاق نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا ، مرکزی گیٹ طلبا کے احتجاج کا مرکز بنا رہا۔

فاصلاتی نظام تعلیم سے2سالہ ڈپلومہ کرنے والے ڈی وی ایم کے طلبا کا کہناتھا کہ ان کے رزلٹ کارڈ کو کوئی بھی ماننے کو تیار نہیں کیونکہ یہ پاکستان ویٹرنری کونسل سے الحاق شدہ نہیں ہے جس کی وجہ سے کہیں بھی نوکری نہیں مل رہی۔

احتجاجی طلباء کا کہنا تھا کہ 2سال کا پروگرام 5سال میں مکمل کرایا گیا 23 ہزار فی سمسٹر فیس ادا کی اب یونیورسٹی ہمیں ماننے سے انکاری ہے۔

طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی وی ایم سے الحاق کرایا جائے ، جس کے بعد انہوں نے گیٹ پر دھرنا دےدیا اطلاع ملنے پر آر او ڈاکٹر مقرب اکبر موقع پرپہنچے اورمظاہرین سے مذاکرات کئے، اسی اثنا میں پولیس بھی پہنچ گئ جس کے بعد طلبا منتشر ہوگئے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *