بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کا لاہور کیمپس کے طلباء کو ڈگریاں جاری کرنے سے انکار، طلباء کا لاہور میں احتجاج

  • August 22, 2016 9:34 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کی ڈگریوں کو تصدیق کرنے کی منظوری نہیں دی گئی۔

جس کے باعث بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس سے پاس ہونے والے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔
بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی جانب سے ڈگری جاری کرنے سے انکار پر لاہور کیمپس کے طلباء نے کینال روڈ پر احتاجی مظاہرہ کر کے ٹریفک کو ایک گھنٹے تک بلاک کیے رکھا۔

بی زیڈ یو لاہور کیمپس کے طلباء سمیسٹرز پاس کرنے کے بعد بھی ڈگریاں لینے سے محروم ہیں۔
لاہور کیمپس کے طلباء نے ڈائریکٹر کیمپس منیر بھٹی کے خلاف بھی نعرے بازی کی جبکہ طلباء نے بی زیڈ یو ملتان کیمپس کی انتظامیہ کے خلاف بھی پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔

متاثرہ طالبہ افشاں نورین نے تعلیمی زاویہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایچ ای سی نے بی زیڈ یو لاہور کیمپس کو ایک سو اسی دن کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔

اس ڈیڈ لائن میں کہا گیا تھا کہ لاہور کیمپس میں پی ایچ ڈی فیکلٹی اور دیگر سہولیات کو پورا کیا جائے اس کے باوجود بھی کیمپس مالک منیر بھٹی نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

احتجاج میں شریک طالبعلم ظفر علی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بچوں کے مستقبل کی خاطر اس سنگین مسئلے میں مداخلت کریں اور اُنہیں ڈگریاں دلوائیں۔

ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اس احتجاج کے بعد لاہور کیمپس کی انتظامیہ کے ترجمان سرور نیہاد نے طلباء کو یقین دہانی کرائی کہ اُنہیں جلد ہی ڈگریاں مل جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *