بینظیر انکم سپورٹ کے ڈھائی کروڑ افراد کا ڈیٹا پنجاب کو سُپرد

  • April 7, 2018 11:11 am PST
taleemizavia single page

لاہور

غریبوں کی فلاح کے پروگرام کیلئے ایک قومی پلیٹ فارم تیار کرنے اور ڈیٹا شیئرنگ، تعاون، سافٹویئر ڈویلپمنٹ ، موبائل ایپلیکیشن ڈیویلپمنٹ، تکنیکی مشاورت اورکاروباری معاونت کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان معائدہ ہوگیا ہے۔

معائدے پر پی آئی ٹی بی کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف اور بی آئی ایس پی کے سیکرٹری عمر حمید خان نے اپنے متعلقہ اداروں کی طرف سے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر بی آئی ایس پی کی چیئرمین ماروی میمن بھی موجود تھی۔

قومی سماجی و اقتصادی رجسٹر کے تحت ، بی آئی ایس پی نے پی آئی ٹی بی کی تیار کردہ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مجموعی صورتحال جاننے کے لیے 4.1 ملین گھریلو تفصیلات کے ذریعے غربت کے انڈیکس کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان کے 12 اضلاع میں سروے کیا۔ جبکہ گزشتہ سال 25 ملین سرویز کا ہدف پورا کیا گیا۔

بی آئی ایس پی حکومت پاکستان کا سماجی تحفظ پر مبنی ایک اہم پروگرام ہے اور حال ہی میں اس نے اے ڈی بی کے ساتھ مالی اور این آر ایس پی کے ساتھ عملدرآمد ایجنسی کے طور پر تعاون کر کے گریجوایشن پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

اس معاہدہ کی رو سے دونوں ادارے پی آئی ٹی بی کے فراہم کردہ تجزیوں، ڈیزائن، سافٹویئر ڈویلپمنٹ ،ڈیش بورڈ ، موبائل ایپلیکیشن کےتحت بی آئی ایس پی کی ضروریات ،اعدادوشمار اور منظوریوں کیلئے ایک فریم ورک تیار کریں گے۔

بی آئی ایس پی وسیلہ تعلیم پروگرام کے ذریعے سکول کے طلباء کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کی جانب سے ایک موبائل ایپلیکیشن متعارف کروائی جائے گی۔ رپورٹس کو دیکھنے اور ڈیٹا پر مبنی تجزیوں کیلئے ایک ڈیش بورڈ تیار کیا جائے گا ۔

اس کے ساتھ ساتھ قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری سروے کے لیے بھی پی آئی ٹی بی ایک موبائل ایپلیکیشن تیار کرے گا اور سروے کے ذریعے جمع کردہ اعدادوشمار آن لائن ڈیش بورڈ پر رپورٹس کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔

پی آئی ٹی بی سافٹ ویئر، ڈیش بورڈ اور موبائل ایپلیکیشن کیلئے تربیت اور ٹریننگ کا سامان بھی فراہم کرے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *