گوجرانوالہ بورڈ: انٹرمیڈیٹ میں 23 پوزیشنز پنجاب کالج کے طلباء کے نام

  • September 11, 2018 10:30 pm PST
taleemizavia single page

گوجرانوالہ: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ میں پنجاب کالج فار گرلز سیالکوٹ کی ملیحہ مریم نے 1051 نے پہلی پوزیشن، پنجاب کالج فار ویمن میاں ضیاء الحق روڈ سول لائنز کی مناہل نعیم نے 1046 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن لی ہے۔ اسی کالج کی درخشاں سحر اور کپس کالج فار بوائز شاہین آباد کے محمد حبیب نے بھی 1046 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

پنجاب کالج آف کامرس فار بوائز کیمپس نمبر دو گارڈن ٹاؤن کے کنور ندیم احمد خان نے 1041 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن جبکہ پنجاب کالج فار ویمن میاں ضیاء الحق روڈ کی ماہ رُخ نے بھی تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

کامرس گروپ میں پنجاب کالج فار ویمن میاں ضیاء الحق کی بریرہ چندہ نے 1099 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، پنجاب کالج فار گرلز سیالکوٹ کی انشاء شہزادی نے 994 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن، پنجاب کالج آف کامرس فار گرلز کامونکی کی خدیجہ اور پنجاب کالج فار گرلز سیالکوٹ کی مبشرہ رضا نے 992 نمبرز لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

کامرس گروپ بوائز میں پنجاب کالج آف کامرس فار بوائز کے ابو ہریرہ اور کونکورڈیا کالج فار بوائز ڈسکہ کے ملک زوہیب احمد نے مشترکہ طور پر ایک ہزار نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ پنجاب کالج گجرات کے عثمان علی نے 983 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن اور پنجاب کالج آف کامرس کے اُسامہ ساجد نے 972 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

جنرل سائنس گروپ گرلز میں سپرئیر کالج فار گرلز سٹیلائیٹ ٹاؤن کی اُمامہ نعیم نے 1027 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، پنجاب کالج فار گرلز سیالکوٹ کی عیشہ ندیم نے 1021 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن اور پنجاب کالج فار ویمن گجرات کی اقراء پروین نے 1017 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

جنرل سائنس گروپ بوائز میں پنجاب کالج فار بوائز سیالکوٹ کے محمد قاسم نے 1035 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، پنجاب کالج آف سائنسز فار بوائز وزیر آباد کے محمد عمیر زاہد نے 991، تیسری پوزیشن اسپائر کالج فار بوائز کلایئمکس آباد کے احمد رضا نے 987 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

پری انجینئرنگ گروپ گرلز میں سپرئیر کالج فار گرلز سات سرا چوک شوگر مل روڈ منڈی بہاؤ الدین کی حمنہ نے 1040 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، گورنمنٹ کالج برائے خواتین مرغزار کالونی گجرات کی رومہ انصر نے 1038 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن اور پنجاب کالج فار ویمن میاں ضیاء الحق روڈ کی جویریہ نے 1037 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن لی گئی۔

پری انجینئرنگ بوائز گروپ میں پنجاب کالج آف کامرس فار بوائز کیمپس گارڈن ٹاؤن کے زین نے 1039 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، جبکہ سپرئیر کالج فار بوائز رحمان شہید روڈ گجرات کے حمزہ عباس نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب کالج آف کامرس فار بوائز کے محمد اطہر ساجد اور نارووال پبلک ہائیر سیکنڈری سکول کے محمد حیدر خان نے 1037 نمبرز لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ظفر وال نارووال کے حمزہ نے 1022 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

پری میڈیکل گرلز گروپ میں پنجاب کالج فار گرلز سیالکوٹ کی ملیحہ مریم نے 1051 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، پنجاب کالج فار ویمن میاں ضیاء الحق روڈ کی مناہل نعیم، درخشاں سحر نے 1046 نمبرز لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی کالج کی ماہ رُخ نے 1041 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئیں۔

پری میڈیکل بوائز گروپ میں کیپس کالج فار بوائز شاہین آباد کے محمد حبیب نے 1046 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن، پنجاب کالج آف کامرس کے کنور ندیم احمد خان نے 1041 نمبروں کے ساتھ دوسری اور اسی کالج کے ابرار احمد چٹھہ نے 1039 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ تیسری پوزیشن پر پنجاب کالج فار بوائز سیالکوٹ کے عنزہ محمد بھی کامیاب رہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *