بائیو میٹرک مسائل، وزیر تعلیم نے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی لگادی

  • November 1, 2017 9:19 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

وزیر تعلیم سندھ جام مہتا ب حسین ڈہر نے بایو میٹرک نظام کے با عث مسائل کے حل کیلئے دو ماہ کیلئے اساتذہ کے تبادلو ں پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم (اسکولز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس حکم کی خلاف ورزی کر نے والوں کیخلا ف سخت کاروائی کریں۔

یہ با ت آج انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی۔ انہو ں نے کہا کہ بایو میٹرک نظا م سے متعلق ان کو شکایات موصول ہو رہی ہیں جن کا بروقت ازالہ ممکن کیا جا رہا ہے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ اسکولز کی عمارتوں کی تزئین و آرائش کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کے دوران طلباء کی تعلیم کو ہرگز متا ثر نہ کیا جائے اور کلاسز کی بتدریج تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جائے تاکہ نصابی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ اسکولز کی عمارتوں کی تزئین و آرائش و تر قیاتی کامو ں سے قبل اور کام مکمل ہوجانے کی تصاویر انہیں واٹس ایپ کی جائیں تاکہ ان کاموں میں شفافیت کا اندازہ لگایا جاسکے۔ وزیر تعلیم نے سیکریٹری تعلیم کو مانیٹرنگ سسٹم سخت اور جامع کر نے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتاب حسین ڈہر نے نجی اسکولز کی جانب سے فیسو ں کے بلاجواز اضافے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیوشنز کو فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہو ں نے مرحوم ملازمین کے کوٹے پر ملازمتوں کی فراہمی کو بھی شفاف بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے مرحوم ملازمین کے بچو ں کو ملازمتو ں کے حصول میں مشکلا ت درپیش ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *