چالیس مفید تعلیمی ویب سائٹس

  • December 22, 2016 7:00 pm PST
taleemizavia single page

عنیزہ بتول

ویبو میڑکس ڈاٹ انفو کے مطابق دنیا بھر میں سترہ ہزار سے زائد یونیورسٹیاں ہیں، لیکن ان میں سے کئی ایک میں ایک ڈگری کا حصول کافی مہنگا ہے ۔

دنیا میں بہت سے طالب علم (اور ان کے خاندان) تعلیم حاصل کرنے کے لیے قرضہ لیتے ہیں اور بعض اوقات اپنی تعلیم کے اخراجات پورے کرنے کے لیے انہیں ایک ہفتہ میں تقریبا ساٹھ گھنٹوں سے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے۔

دو تہائی امریکی کالج سینئرز، جنہوں نے دو ہزار گیارہ میں گریجویشن کی تھی ، نے قرضہ لے کر اپنی تعلیم کے اخراجات پورے کیے ،جو اوسطا ستائیس ہزار ڈالر فی شخص بنتا ہے ان اعداد و شمار کو پڑھتے ہوے میں تیس سال پہلے آئزک ایسیموو کے کہے ہوےیہ الفاظ میرے ذہن میں آئے۔

بڑے پیمانے پر تعلیم کے ساتھ زیادہ تر لوگوں کو پڑھنا اور لکھنا سکھایا جا سکتاہے اگر ہر گھر میں ایک کمپیوٹر ابلاغ ہو جو بہت بڑی لائبریریوں کے ساتھ جڑا ہو۔ جہاں آپ کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں اور جوابات دیئے جائیں ۔اور اسی طرح کوئی بھی چیز جو آپ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں چاہے وہ کسی اور کو کتنی ہی ف‍ضول کیوں نہ لگے دیکھ سکتے ہیں۔

کسی یونیورسٹی میں ڈگری حا صل کرنا مہنگا ہو سکتا ہے، لیکن ہمارے پاس زیادہ بہتر اختیارات موجود ہیں۔ کیوں کےاب انٹرنیٹ پر بہت سی ویب سائٹس موجود ہیں جہاں سے مفت تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے۔

اب بہت سےغریب لوگ ہارورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹس کے مقابلے میں بہترتعلیم حاصل کرسکتے ہیں،انہیں صرف ایک کمپیوٹر تک رسائی ھونی چاہے جو ‏‏ضروری نہیں ہے کہ ذاتی ہو کہ بلکہ وہ مقامی لائبریری کا کمپیوٹر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

یہاں چالیس مفید لنکس جو مفت بہترتعلیم حاصل کرنے اور بہت کچھ سیکھنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں ان کی ایک فہرست ہے؛

الیسن نامی ویب سائٹ پر ساٹھ ملین سے زیادہ اسباق موجود ہیں جن میں ہر مضمون سے متعلق معلومات مل سکتی ہیں اس ویب سائٹ کوایک مہینہ میں تقریبا بارہ لاکھ منفرد لوگ اس ویب سائٹ کو وزٹ کرتے ہیں۔

کورسیرا بھی تعلیمی ویب سائٹ ہے جو یونیورسٹیوں کے ساتھ کام کرتی ہے آپ کے مفت استعمال کرنے کے لئے انٹرنیٹ پر ان کے کورس کے اپ لوڈ کرتی ہے ۔ آپ پانچ سو بیالیس سے زائد کورسزکے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔

دی یونیورسٹی آف ریڈ ایٹ

یو ڈی اے سٹی؛ مرکوز منصوبے کی بنیاد پر آن لائن کلاسوں کے ذریعے آپ کی تعلیم اور کیریئر کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہے۔ بنیادی طور پر کمپیوٹر، سائنس اور ریاضی کے کورسز کرواتی ہے۔

ایم آئی ٹی اوپن کورس ویئر اس ویب ساءٹ کے ذریعے آپ مفت میں ایم آئی ٹی کے بہت سے کورسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں جو کہ ایم آئی ٹی یونیورسٹی کے معیار کے مطابق ھوں گے۔

اوپن کلچر؛ آپ یہاں سے مفت میں بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں جن میں کورس، نصابی کتابیں اور ویڈیوز/فلمیں شامل ہیں۔

نو ایکسکیوز لسٹ؛ یہاں پہ آپ کوسے ویب سائٹس کی بہت بڑی فہرست ملے گی جہاں سے آپ سیکھ سکتے ہیں۔

اوپن یل کورس؛ یہ یونیورسٹی کے ممتاز اساتذہ اور دانشوروں کے کلاس روم میں لیکچر تک مفت اور کھلی رسائی فراہم کرتی ہے۔ یہ لیکچر ویڈیواور آڈیومیں دستیاب ہیں اور اسے استعما ل کرنے کے لیے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔

خان اکیڈمی؛ تاریخ ,علم طب, کیمسٹری اور کمپیوٹر سائنس کے موضوعات پر ہزاروں لیکچرز دیکھیں ۔

زونیورس؛ فطرت، سائنس اور ثقافت کے بارے میں دلچسپ کورسزمیں حصہ لیں۔

ٹفٹس اوپن کورس ویئر؛ یہ ایم آئی ٹی کی طرف سے شروع کیے گیے ایک نئی تعلیمی پروجیکٹ کا حصہ ہےاورسب کے لئے آن لائن کورس کے مواد تک مفت رسائی فراہم کرتا ہے ۔ ٹفٹس کورس حیاتی علوم کے علاوہ اپنی یونیورسٹی کی اور بنیادی اخلاقیات کی خدمت اور اس کے مقامی، قومی اور بین الاقوامی نقطہ نظر کو ظاہر کرتا ہے۔

ہاؤ سٹفس ورک؛ یہ سائنسی مضامین کے بارے میں وضاحت کے ساتھ تعلیم فراہم کرتی ہے۔

ہاورڈ میڈیکل سکول اوپن کورس ویئر؛
اس کے قیام کا مقصد کا ہارورڈ کمیونٹی علماء کے علم کا دیگر تعلیمی اداروں، مستقبل کے طلباء اور عوام الناس سےتبادلہ کرنا ہے۔

ویڈیو لیکچر ڈاٹ نیٹ؛ جیسا کے اس کے نام سے ظاہرہے یہ ویب سائٹ بہت سے موضوعات پر حیرت انگیز ویڈیو لیکچرزتک رسائی فراہم کرتی ہے۔

ٹیڈ؛ دنیا بھر کے ماہرین کی قابل ذکر تعلیمی اور ہمت بڑھانےوالے لیکچرزتک رساي فراہم کرتی ہے۔

شوڈور؛ ایک غیر منافع بخش تحقیقی اور تعلیمی ادارہ جو ماڈلنگ اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے بالخصوص سائنس اور ریاضی کی تعلیم کی ترقی کے لیے وقف ہے ۔ اس ویب سائٹ پہ ریاضی، جیومیٹری، الجبرا اور اعداد و شمار کے کورسز ہوتے ہیں۔

یوڈیمی فری کورس؛ اس ویب سائٹ پر نیو یارک ٹائمزکے بہترین مصنفین کے پیشہ ور افراد اور مشہور اساتذہ سمیت ہر ماہ سینکڑوں ماہرین تعلیم لیکچردیتے ہیں۔اس کے کورسز میں ویڈیو، براہ راست لیکچر اور طلباء کے ساتھ بات چیت کرنے اور اساتذہ کی مدد کے لئے آلات شامل ہیں جو انہیں طلباء کی ترقی کو جانچنے میں مدد دیتے ہیں۔

آپ آن لائن کاروبار بھی سیکھ سکتے ہیں اور بہت سے مفت کورس، شریعت، پروگرامنگ، ڈیزائن، ریاضی، سائنس، فوٹو گرافی، یوگا وغیرہ شامل ہیں کر سکتے ہیں۔

میتھس اینڈ سائنس؛ یہ ویب سائٹ گریڈ 1 سے گریڈ12 کے طالب علموں کے لئے سائنس اور ریاضی کے سیکھنے کے کے بارے میں ہے ۔

ایڈ ایکس ڈاٹ او آر جی؛ یہ ویب سائٹ مفت کورسز کرواتی ہے جو کہ ایم آئی ٹی، ہارورڈ، بآرکلی، جارج ٹاؤن، بوسٹن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف واشنگٹن، کیوٹو یونیورسٹی اور بہت سی یونیورسٹیوں کی طرف سے فراہم کردہ ویب کے ذریعے متعامل تعلیم کے لئے خاص طور پر ڈیزائن کیے گیے ہیں ۔

آئی ٹیونز یو؛ یہ ایپل کی مفت موبائل اپلی کیشن ہے جو طالب علموں کو بہت سے کورسز تک رسائی دیتا ہے۔یہ بہت سے مفت ویڈیو کورس، کتابیں، پریزنٹیشنز اور آڈیو لیکچرز فراہم کرتا ہے ۔

لبرٹی کلاس روم؛ فلم کے ایک ٹکٹ کی قیمت میں اس ویب سائٹ کے ذریعے تاریخ اور اقتصادیات کے متعلق آپ بہت سی مفید معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں ۔یہ مکمل طور پر مفت نہیں ہے لکین کافی فاعدہ مند ہے۔

ڈرا سپیس؛ سینکڑوں مفت ڈرائنگ اسباق ۔

کوڈ اکیڈمی؛ کوڈ کس طرح بناتے ہیں یہ آسان طریقےسے سیکھاتا ہے ۔ اور تفریح کے طور پر آپ اسے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی کر سکتے ہیں۔

آئی ٹیونز یو ڈیوک یو؛ پر مختلف قسم کے مفت کورس پیش کرتا ہے ۔

سائی ٹیبل؛ ایک مفت سائنس لائبریری اور ذاتی سیکھنے کا آلہ کہ فی الحال جینیاتی، ارتقا، تبدیلی اور زندہ جاندار کی بھرپور پیچیدگی کا مطالعہ کے بارے میں بتاتا ہے ۔

مائی اون بزنس؛ مفت آن لائن بزنس ایڈمنسٹریشن کے کورس پیشکش کرتا ہے جو نئے مینیجر اور کسی بھی شخص کے لئے جو کاروبار شروع کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے فائدہ مند ہو گے۔

کٹز ٹاؤن یونیورسٹی فری کورس؛ یہ چھوٹا کاروباری ترقیاتی مرکز 80 سے زائد آزادانہ تجارت کے آن لائن کورسز فراہم کرتا ہے ۔ کورسز میں بہت سے اعلی گرافکس، انٹرایکٹو مطالعتی کیس اور آڈیو کیسٹ کی خصوصیت ہے ۔

اوپن لرن؛ آپ کو اوپن یونیورسٹی کے کورس کے مواد تک مفت رسائی دیتا ہے ۔

فری کمپیوٹر بُکس؛ مفت کمپیوٹر، ریاضی، تکنیکی کتابوں کے لیکچر اور نوٹس فراہم کرتی ہے ۔

اکیڈمک ارتھ؛ مفت ویڈیو لیکچرز کی مدد سے آپ آن لائن سائن زبان سیکھ سکتے ہیں۔

بی بی سی لینگوئجز؛آپ اپنے آپ کو ایک نئی بولی جانی والی زبان آن لائن سکھا سکتے ہیں۔

ان پلگ دی ٹی وی؛ آپ کوي بھی تعلیمی ویڈیو دیکھنے کے لئے منتخب کرسکتے ہیں ۔

لائف ہیکر؛ یہ آپ کی زندگی کے تمام شعبوں کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز دیتی ہے۔

جسٹس گیوٹر؛ سینکڑوں مفت گٹار بجانے کے اسباق سے ساتھ ساتھ کچھ بنیادی موسیقی کے بارے میں بتاتی ہے ۔

ڈوؤ لنگو؛ مفت ویب کا ترجمہ کرنے میں مدد کرتے ہوئے ایک نئی زبان جانیں۔

لیئرز میگزین؛ فوٹوشاپ، ڈریمویاور، فلیش، پریمیری پرو اور ڈیزائن کے بارے میں کورسز منتخب کرسکتے ہیں ۔

کریٹو فلو؛ آپ کے سکلز سیٹ کو با خبر رکھنے کے لئے پر 950 فوٹوشاپ کے ٹیوٹوریلز کی فہرست فراہم کرتی ہے ۔

اوپن ٹو سٹڈی؛ مفت آن لائن اور اعلی معیار کی تعلیم فراہم کرتا ہے. آپ مختلفت مضامین کا مطالعہ کر سکتے ہیں اور صرف چار ہفتوں میں آپ کچھ نیا سیکھ سکتے ہیں۔

او ای ڈی بی؛ دس ہزار سے زائد مفت آن لائن کلاسوں سے آپ انتخاب کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ہے تو آپ کو بس ایک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہے آپ کسی بھی یونیورسٹی کے گریجویٹس کے مقابلے میں بہترتعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *