بلوچستان:سکولزاساتذہ کی 17ویں سکیل میں اپ گریڈیشن منظور

  • April 4, 2017 3:27 pm PST
taleemizavia single page

کوئٹہ

حکومت بلوچستان نے سیکنڈری سکولوں کے اساتذہ کی اگلے گریڈ میں اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی ہے جس پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

سیکرٹری سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکنڈری سکولوں کے سائنس اور جنرل اساتذہ کی سولہویں گریڈ سے سترہویں گریڈ میں اپ گریڈیشن کر دی گئی ہے۔ تین اپریل کو جاری ہونے والے اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق 19 نومبر 2016ء سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے متن میں لکھا ہے کہ آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے تحت اساتذہ کے سکیل کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔

بلوچستان حکومت نے سکیل اپ گریڈ کرنے کی منظور 15 مارچ 2017ء کو دی تھی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *