جامعہ زکریا: ڈبل ڈیوٹی الاؤنس لینے پر پروفیسرز سے ریکوری کا حکم

  • November 19, 2017 10:49 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

آڈیٹر جنرل پنجاب نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں قواعد وضوابط کے خلاف کمپیوٹر الائونس اور ڈبل ڈیوٹی لائونس لینے والوں سے ریکوری کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق زکریا یونیورسٹی میں آڈٹ ٹیم نے ہاسٹلوں میں تعینات وارڈن اور سپرنٹنڈنٹس سےڈبل ڈیوٹی الائونس اور کمپیوٹر الائونس لینے والے ملازمین اور افسروں سے 44لاکھ روپے سے زائد ریکوری کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ برس ادا کئے گئے 32لاکھ 17ہزار630روپے وصول کئے جائیں ، اسی طرح یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں تعینات 26وارڈن اور سپرنٹنڈنٹس کو 12لاکھ 27ہزار 160ورپے کی ادائیگی کی گئی جو رولز کے خلاف ہے اوران کوریکور کرکے خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

دریں اثناء یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ آڈٹ اعتراضات لگتے رہتے ہیں ، ان کودور کردیا جاتا ہے ، ہاسٹلوں کے حوالے سے قانون سینڈیکیٹ سے منظور ہے تاہم کمپیوٹر الاونس کی منظوری ہونا ہے جو آئندہ اجلاس میں لے لی جائے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *