پنجاب فوڈ اتھارٹی سے فارغ،عائشہ ممتاز محکمہ ہائرایجوکیشن میں تعینات
- February 21, 2017 1:17 pm PST
لاہور
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کو محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔
عائشہ ممتاز 4 مہینے کے لیے چھٹیوں پر تھیں اس دوران اُن پر بد عنوانی کے الزامات میں اینٹی کرپشن میں انکوائری کا بھی آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد اُنہیں انکوائری میں کلیئر قرار دیا گیا۔
یکم جون دو ہزار پندرہ کو عائشہ ممتاز نے پنجاب فوڈ اتھارتی کو جوائن کیا تھا وہ پی سی ایس کیڈر کی آفیسر ہیں۔ اُنہوں نے بطور ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کے بڑے بڑے ہاٹلز اور ریسٹورنٹس غیر معیاری کھانے کی بناء پر بند کرائے جس کے بعد وہ عوام میں بے حد مقبول ہوگئیں۔