علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: خواجہ سراؤں، قیدیوں کیلئے مفت تعلیم کا اعلان

  • October 2, 2017 2:09 am PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے پاکستان کے خواجہ سراؤں اور قیدیوں کے لیے مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس ضمن میں داخلوں کے لیے انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت میڑک سے لے کر ایم اے تک کی کلاسز میں داخلے جاری ہیں۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق تعلیم حاصل کرنے کے خواہمشند خواجہ سراؤں کو پراسپیکٹس بھی مفت فراہم کی جائے گی اور ان پر داخلہ لینے کے لیے عمر کی کوئی حد بھی مقرر نہیں کی گئی۔ خواجہ سراؤں کو داخلے کے بعد فیس بھی معاف ہوگی جبکہ انہیں مفت کتابیں یونیورسٹی مہیا کرے گی۔

اسی طرح ملک بھر کی جیلوں میں موجود قیدیوں کو بھی مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جیلوں میں ہی امتحانی مراکز قائم کرے گی اور قیدیوں سے بھی پراسپیکٹس کی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔ جو قیدی اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لیں گے انہیں کتابیں جیلوں میں ہی فراہم کی جائیں گی۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ دس اکتوبر مقرر کی گئی ہے اور اس حوالے سے تمام تر تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *