سوشل میڈیا پر تنقید کا الزام؛ یونیورسٹی سے 4 طلباء فارغ

  • June 10, 2017 12:01 pm PST
taleemizavia single page

فیصل آباد: جہانگیر اشرف

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد انتظامیہ نے طلبہ کے فیس بک اکائونٹ کی مانیٹرنگ شروع کردی۔ سوشل میڈیا پر خیالات کے اظہار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ زرعی یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر انتظامیہ پر تنقید کا الزام لگا کر چار طلباء کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔

زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کی سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ ڈسپلنری ایڈوائزری کمیٹی نے چار طلبہ پر فیس بک پر یونیورسٹی کو بدنام کرنے کا الزام لگا کر انہین یونیورسٹی سے برخاست کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ایس سی اونرز کے محمد اسفند یار جاوید، زبیر اقبال اور غلام جیلانی کو ہمیشہ کیلئے یونیورسٹی سے برخاست کیا گیا جبکہ ایم ایس سی اونرز کے عمر بلال کو دو سال کیلئے یونیورسٹی سے نکالا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ ادارے کی سرگرمیوں کے بارے دوسروں کو گمراہ کررہے تھے۔ یہ کارروائی روزنامہ یو اے ایف نامی فیس بک پیج پر کی گئی پوسٹوں پر کی گئی۔

پیج پر یونیورسٹی کی جانب سے طلباء کے استحصال، بدانتظامیوں اور کرپشن پر تنقید کی جاتی تھی۔ یونیورسٹی قوانین کے تحت طلباء 30 دن کے اندر وائس چانسلر کو اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *