پنجاب: مہینہ میں دو کالجوں کی 7طالبات اغواء، مقدمات درج

  • December 21, 2017 11:18 am PST
taleemizavia single page

ملتان

تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نجی کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر فرسٹ ائیر کی طالبہ کو نامعلوم افراد نےاغوا کر لیا پولیس نے والد کی رپورٹ پر کالج کی انتظامیہ اور مغویہ کی کلاس فیلو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

جھنگ کے رہائشی غلام قنبر نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی 16 سالہ بیٹی خانیوال روڈ پر واقع ایک کالج میں زیر تعلیم ہے اور کالج کے ہاسٹل میں ہی رہائش پذیر ہے، کالج سے اس کی کلاس فیلو نے فون پر اسے اطلاع دی کہ ان کی بیٹی کالج سے غائب ہے ۔

جس پر وہ ملتان پہنچا کالج انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اس کی بیٹی کالج سے باہر نہیں جاسکتی اسے شبہ ہے کہ کالج کی انتظامیہ نے اس کی بیٹی کو اغوا کر لیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے انتظامیہ کو شامل تفتیش کر لیا ہے ، پرنسپل اور چوکیداروں کے بیانات قلم بند کر لئے ہیں ۔

دوسری جانب گجرات کے سرکاری کالج کی ایک اور طالبہ میبنہ طور پر لاپتہ ہوگئی ہے، جس کے بعد ایک ماہ میں لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کی تعداد چھ ہوگئی ہیں۔گجرات میں واقع گورنمنٹ سرسید گرلز کالج کی طلبہ جو کہ پھلروان کی رہائشی بتائی جاتی ہے، دو روز قبل کالج آتے ہوئے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی ، ایک ماہ کے دوران طالبہ کی مبینہ گمشدگی کا یہ چھٹا واقعہ ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *