ایچ ای سی: 52 اساتذہ کے نام ریسرچ ایوارڈز، تین لاکھ روپے انعام
- March 1, 2018 9:09 pm PST

اسلام آباد
پاکستان کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کے 52 اساتذہ نے ریسرچ ایوارڈز جیت لیے، ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نو مضامین میں ریسرچ ایوارڈز پر اساتذہ کو تین لاکھ روپے تک نقد انعامی رقم بھی جاری کی ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن نے چھٹے ریسرچ ایوارڈز جیتنے والے اساتذہ کی فہرست جاری کر دی۔ ان مضامین میں نیچرل سائنسز، بائیولاجیکل سائنسز، ایگریکلچر سائنسز، ہیلتھ سائنسز، پیور انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس کا مضمون شامل ہے۔ سوشل سائنسز، منیجمنٹ سائنسز، آرٹس اینڈ ہیومینیٹیزکی چار کیٹیگریز ریسرچ ایوارڈز میں شامل ہیں۔
ایچ ای سی نے اساتذہ کو بیسٹ ریسرچ پیپر، بیسٹ ینگ ریسرچ اسکالر، بیسٹ بک پبلیکیشن، بیسٹ انوویٹر کے نام پر ایوارڈز دیے ہیں۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے پانچ اساتذہ کو بہترین کتاب لکھنے پر بُک ایوارڈ دیا گیا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے اساتذہ کو تین لاکھ، دو لاکھ، ایک لاکھ اور 70 ہزار روپے نقد انعامات بھی دیے ہیں۔ ایچ ای سی چھ سالوں میں اب تک 213 اساتذہ کو ریسرچ ایوارڈز دے چکا ہے۔ ان اساتذہ کے ناموں کی فہرست ذیل میں دی جارہی ہے؛