اڈیالہ جیل40 فیصد قیدی تعلیم یافتہ،39 ایم اے289 قیدی بی اے پاس

  • March 12, 2017 7:15 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

تعلیم یافتہ قیدیوں، حوالاتیوں کی تعداد ایک ہزار 951، لٹریسی سنڑز میں 221 زیر تعلیم۔

اڈیالہ جیل میں 328 قیدی اعلیٰ تعلیم یافتہ، ساٹھ فیصد انڈرمیڑک ہیں۔

سینڑل جیل اڈیالہ میں قتل اور دیگر جرائم میں ملوث قیدیوں میں سے 39 ایم اے پاس، 289 گریجویٹس، 1951 ایف اے اور میڑک پاس ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 656 قیدی ایف اے پاس ہیں جبکہ میڑک پاس قیدیوں کی تعداد 967 ہے۔ دوسری جانب جیل کے لٹریسی سنڑ میں قیدیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اس وقت جیل میں قائم 13 لٹریسی سنٹرز میں 221 قیدی زیر تعلیم ہیں جن میں سے چند قیدی ایم اے اور بی اے کے امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔ سنٹرل جیل میں بند قیدیوں کی مجموعی تعداد میں سے چالیس فیصد تعلیم یافتہ ہیں۔

جیل حکام کے مطابق یہ پڑھے لکھے قیدی جرائم کی مختلف واردات میں ملوث ہیں جس میں بیس سے زائد ایسے قیدی ہیں جو قتل میں ملوث ہیں۔ چوری اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث پڑھے لکھے قیدیوں کی جیل پہنچنے کی بنیادی وجہ بے روزگاری اور گھریلو مسائل بتایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *