سندھ: سکولز کی حالت ابتر، 26 ہزار اساتذہ کی بھرتیاں التواء کا شکار

  • March 9, 2017 12:08 am PST
taleemizavia single page

کراچی

سندھ کے محکمہ سکولز ایجوکیشن میں ہر سال دو ہزار سے زائد اساتذہ ریٹائرڈ ہورہے ہیں جس کے باعث سکولوں میں اساتذہ کی کمی میں اضافہ ہورہا ہے۔

سندھ کے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جمال مصطفیٰ سید کا کہنا ہے کہ سکولز میں اس وقت چھبیس ہزار اساتذہ کی سیٹیں خالی پڑی ہیں جس کے لیے مرحلہ وار بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں چھ ہزار اساتذہ بھرتی کیے جارہے ہیں۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن سندھ کی جانب سے اپریل میں ان بھرتیوں کے لیے اشتہار بھی دیا جائے گا، پہلی مرتبہ یہ چھ ہزار اساتذہ نئے کیڈر جونیئر ایلیمنٹری سکولز ٹیچر کے طور پر بھرتی کیا جائے گا تاہم یہ بھرتیاں صرف بند سکولوں کے لیے ہوں گی اور ان سکولوں کیلئے ہی بھرتیاں کی جائیں گی۔

جمال مصطفیٰ سید کے مطابق پانچ سال تک کیلئے ایک ہی سکول میں تعیناتی کی جائے گی اور تبادلے کی صورت میں اس کی ملازمت ختم کر دی جائے گی۔ ان بھرتیوں کیلئے تحریری امتحان لیا جائے گا اور یہ ٹیسٹ غیر جانبدار ادارہ ہی لے گاجس کے لیے ٹینڈر طلب کیے جائیں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *