سندھ: 3 کروڑ درسی کتب کا ٹھیکہ انٹرنیشنل پبلشرز کو دینے کا فیصلہ

  • September 7, 2017 11:20 am PST
taleemizavia single page

کراچی

صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن نے پہلی جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک تین کروڑ درسی کتب کا ٹھیکہ انٹرنیشنل پبلشرز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے سندھ کے مقامی پبلشرز، پرنٹرز اور چھپائی سے متعلق اداروں کا بڑا مالی نقصان ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

اس حوالے سے سندھ حکومت نے چھوٹے اخبارات میں اشتہارات بھی جاری کر دیے ہیں۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ عالمی معیار کے نام پر انٹرنیشنل بپلشرز کو نوازا جارہا ہے جس میں آسٹریلیا اور ملائیشیا کے پبلشرز کو یہاں لایا جارہا ہے۔ یہ اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی اشاعتی اداروں کی جانب سے کتابوں کی اشاعت کے بعد ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔

سند ھ میں پہلی بار غیر ملکی بپلشرز کو کتابوں کی اشاعت کی ذمہ داری سونپی جارہی ہے جبکہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا اپنے مقامی پبلشرز سے ہی کتابیں چھپواتے ہیں۔

اُردو بازار ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر نسیم احمد نے کہا کہ کتابیں بیرون ملک چھپوانے سے سکولز کی حالت بہتر نہیں ہوسکتی اور کتابوں سے متعلق پالیسی بناتے وقت اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔ واضح رہے کہ اخبارا ت میں اشتہارات جاری ہونے کے بعد ان بین الاقوامی اشاعتی اداروں کو ٹینڈرز جاری کیا جائے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *