باون سال معذوری، عظیم سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ انتقال کر گئے

  • March 14, 2018 11:01 am PST
taleemizavia single page

نیوز ڈیسک

اسٹیفن ہاکنگ کیمبرج یونیورسٹی میں تھوریٹیکل کاسمولوجی کےاستاد تھے، خاندانی زرائع نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ سائنسدان 8 جنوری 1942 کوآکسفورڈمیں پیدا ہوئے۔

اسٹیفن ہاکنگ کو آئن سٹائن کے بعد دوسرا بڑا سائنس دان قرار دیا گیا ہے ، ان کا زیادہ تر کام بلیک ہولز اور تھیوریٹیکل کاسمولوجی کے میدان میں ہے۔ اسٹیفن ہاکنگ کی کتاب ‘بریف ہسٹری آف ٹائم’ ایک شہرہ آفاق کتاب ہے جسے ایک انقلابی حیثیت حاصل ہے۔

گزشتہ برس برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی نے اسٹیفن ہاکنگ کے 1966ء میں کیے گئے پی ایچ ڈی کا مقالہ جاری کیا گیا جس نے چند ہی دن میں مطالعے کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ ان کے مقالے کو 20 لاکھ سے زائد مرتبہ پڑھا گیا اور 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا۔

stephen

اسٹیفن ہاکنگ 1963 میں موٹور نیورون بیماری کا شکار ہوئے۔ اسٹیفن کی طویل عمر جسمانی معذوری میں گزری وہ ایک خطرناک بیماری کا شکار تھے وہ نہ ہی بول سکتے تھے اور نہ ہی چل پھر سکتے تھے لیکن دماغی طور پر مکمل صحتمند تھے ۔ بیماری کے باعث وہ مکمل طور پر اپنی ویل چیئر پر مفلوج ہوکر رہ گئے تھے اور دنیا سے ان کا رابطہ صرف آنکھوں کے اشاروں سے رہتا تھا۔

بیماری کے باوجود وہ دماغی طور پر صحت مند اور بلند حوصلگی کی وجہ سے اپنا کام جاری رکھے ہوئے تھے۔

Stephn Hawking

وہ اپنے خیالات کو دوسروں تک پہنچانے اور اسے صفحے پر منتقل کرنے کے لیے ایک خاص کمپیوٹرکا استعمال کرتے تھے۔ ان کی یہ بیماری ان کو تحقيق کر نے سے نہیں روک سکتی۔

گزشتہ برس برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے اسٹیفن ہاکنگ کے 1966ء کے پی ایچ ڈی کا مقالہ جاری کیے جانے کے چند ہی دن میں اس نے مطالعے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

چند روز کے دوران انہیں 20 لاکھ سے زائد مرتبہ پڑھا گیا اور 5 لاکھ سے زائد لوگوں نے اسے ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔

اسٹیفن ہاکنگ کی کتاب’ ‘بریف ہسٹری آف ٹائم‘ ایک شہرہ آفاق کتاب ہے جسے ایک انقلابی حیثیت حاصل ہے
خیال رہے جب کیمبرج یونیورسٹی نے ان کا پی ایچ ڈی تھیسز آن لائن کیا تواس کے فوری بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے پڑھنے کے لیے ویب سائٹ کا رخ کیا اور ویب سائٹ آن لائن ٹریفک کنٹرول نہیں کر پائی اور کریش کر گئی۔

hawking

خیال رہے کہ معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے اپنے تھیسس 1966 میں صرف 24 سال کی عمر میں مکمل کیے تھے۔

ائنات کی توسیع کی خصوصیات پر لکھے گئے اسٹیفن ہاکنگ کے تھیسس میں کائنات کی تخلیق کے خیالات کا تصور پیش کیا گیا تھا جو سائنسدانوں میں بے حد مقبول ہوئے۔

اس حوالے سے معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کا کہنا تھا کہ ان کے تھیسس کی آن لائن رسائی کافی لوگوں کو آسمان کی طرف دیکھنے اور نظام کائنات کو سمجھنے کے لیے آسانی پیدا کر سکتی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *