ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی سُپروائزرز کا نیا پورٹل جاری کر دیا

  • March 25, 2017 12:30 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی سُپروائزر کا نیا پورٹل جاری کر دیا، ایم فل کی ڈگری کے بغیر ڈائریکٹ پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کی بطور نئے پی ایچ ڈی سپروائزر رجسٹریشن ختم کر دی گئی ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر کے پی ایچ ڈی سپروائزرز کے لیے بنایا گیا پی ایچ ڈی سپروائزر پورٹل جاری کر دیا ہے۔

اس نئے پورٹل کے تحت ایم فل کی سند کے بغیر پرانے نظام سے پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ کی رجسٹریشن بھی روک دی گئی ہے اور آنرز پروگرام کا آپشن پورٹل سے نکال دیا گیا ہے۔ ایچ ای سی نے اپنا یہ پورٹل ایک سال پہلے بند کر دیا تھا اور اسےاب اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

پورٹل میں ایسے اساتذہ کی رجسٹریشن بھی ختم کر دی گئی ہے جن کے پاس ایم اے کے بعد ڈائریکٹ پی ایچ ڈی کی ڈگری ہے کیونکہ اس پورٹل میں صرف وہی اساتذہ سپروائزر کے لیے رجسٹریشن کراسکتے ہیں جن کے پاس ایم فل کی ڈگری بھی موجود ہے۔

ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی سپروائزری کو ملک بھر میں سنٹرلائزڈ کر دیا ہے اور اس پورٹل پر سپروائزرز کے ساتھ اُن کے پی ایچ ڈی طلباء کے ناموں کی فہرست بھی موجود ہے جو باقاعدہ رجسٹرڈ ہیں۔

ایچ ای سے کی ویب سائٹ پر موجود اس نئے پورٹل میں پی ایچ ڈی تھیسز کی سپرویژن کے لیے نئی رجسٹریشن کی بھی آپشن موجود ہے اور ایچ ای سی کے نئے ضوابط کے مطابق اب سپروائزر کی رجسٹریشن بھی صرف آن لائن ہی کی جائے گی بذریعہ درخواست پرانا سسٹم ختم کر دیا گیا ہے۔


  1. السلام علیکم برادر محترم ایک تجویز ہے کہ اگر آپ خبر کے ساتھ ایچ ای سی کا لنک یا متعلقہ نوٹیفیکشن کا عکس شائع کر دیں تو زیادہ بہتر ہوگا کہ تعلیمی زوایہ سے اطلاع ملنے کے بعد آپ کے دئیے گئے لنگ سے ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر اس کو تفصیلی دیکھا جا سکے ۔ شکریہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *