ایچی سن کالج کا نیا بورڈ آف گورنر تشکیل، وزیر اعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی

  • October 7, 2016 3:35 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایچی سن کالج کے نئے بورڈ آف گورنرز کی منظوری دے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئے بورڈ آف گورنرز کے ممبران میں صوبائی وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا، لمز سے ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر عمر سیف شامل ہیں۔

بورڈ آف گورنرز کے ممبران میں ایچی سن کے فارغ التحصیل عاطف باجوہ، ہاورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹ عارف سعید بھی شامل ہیں۔

ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز میں سید شوکت حسین، سندھ سے زبیر سومرو، خیبر پختونخواہ سے سینیٹر عباس خان آفریدی، بلوچستان سے خالد مگسی بھی ممبر تعینات کیے گئے ہیں۔

لاہور سے خواجہ احمد حسان، اویس لغاری، سینیٹر ہدایت میاں، مخدوم ہاشم جواں بخت کو بھی ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایچی سن کالج کے نئے بورڈ آف گورنر میں پاکستان کے تمام صوبوں سے ممبران کو لیا گیا ہے۔ بورڈ کے نئے ممبران میں سے بیشتر ایچی سن کالج کے ہی فارغ التحصیل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کی حتمی منظوری بھی دے دی ہے۔ آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف نے بورڈ آف گورنرز کے نئے ممبران کو مبارکباد بھی پیش کر دی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *