ورلڈ بینک کا پانچ نکاتی ایجنڈے کے تحت ایچ ای سی کو 40 کروڑ ڈالرز دینے کا معاہدہ
- June 18, 2019 8:24 pm PST

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے ہائیر ایجوکیشن کے شعبے میں ترقی کے لیے پاکستان کو 40 کروڑ ڈالرز دینے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں فنانس سیکرٹیریٹ میں منعقد کی گئی۔
معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان کے مشیر ڈاکٹر حفیظ شیخ نے شرکت کی۔ ورلڈ بینک کے بورڈ نے گزشتہ مہینے مئی میں حکومت پاکستان کے ساتھ اس معاہدے کی با ضابطہ منظوری دی تھی۔
عالمی بینک پانچ نکاتی معاہدے کے تحت ہائیر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس کی ڈی سنٹرلائزیشن اور نیشنل اکیڈمی بھی قائم کی جائے گی۔
پانچ نکات پر مشتمل اس معاہدے کے تحت مختلف اقساط میں عالمی بینک یہ پیسے ایچ ای سی کو فراہم کرے گا۔ معاہدے کے تحت یونیورسٹی میں انوویشن، کمرشلائزیشن اور مقابلہ جاتی ریسرچ پراجیکٹ پر پیسے خرچ ہوں گے جبکہ ہائیر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس کی ڈی سنٹرلائزیشن، الحاق شدہ کالجوں کی ترقی کے اہداف بھی شامل ہیں۔
ورلڈ بینک کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کے تحت نیشنل اکیڈمی فار ہائیر ایجوکیشن کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا اور پاکستان کی سرکاری و نجی یونیورسٹیوں، کالجوں اور ڈگری ایوارڈنگ اداروں سے متعلق ہائیر ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم بھی قائم کیا جائے گا۔