پنجاب میں سکولز کی چھٹیوں میں ایک ہفتہ توسیع کا اعلان

  • December 31, 2018 10:14 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: حکومت پنجاب نے سردی کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر سرکاری و نجی سکولوں کی چھٹیوں‌ میں‌ ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کر دیا ہے.

اس ضمن میں صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مُراد راس نے ٹویٹ کے ذریعے سے چھٹیوں میں توسیع کی تصدیق بھی کی کر دی ہے.

وزیر اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سردی کی شدت کے باعث 6 جنوری تک سکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے. اس ٹویٹ میں انھوں نے کہا ہے کہ حکومت بچوں اور اساتذہ سے متعلق زیادہ احساس رکھتی ہے اس لیے ان چھٹیوں میں توسیع کی گئی ہے.

واضح رہے کہ پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں‌ کا آغاز 24 دسمبر سے ہوا تھا اور یہ چھٹیاں 31 دسمبر تک تھیں جن میں اب ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی ہے.

کل یکم جنوری کو بھی صوبے بھر کے سرکاری و نجی سکولز بند ہوں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published.