وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی ڈاکٹر فتح برفت کرپشن کیس میں معطل

  • June 1, 2019 11:40 am PST
taleemizavia single page

کراچی: سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت کرپشن کیس کے باعث معطل کردیا گیا۔ فتح محمد برفت کی معطلی کا آرڈر سیکریٹری بورڈز و جامعات محمد ریاض الدین نے جاری کیا۔

حکومت سندھ نے سندھ یونیورسٹی جامشورو میں مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں کے معاملے پر وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد برفت کو معطل کردیا۔

فتح محمد برفت کے خلاف مختلف الزامات کے تحت محکمہ اینٹی کرپشن نے انکوائری کی تھی۔

وائس چانسلر پر سندھ یونیورسٹی میں زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ، گاڑیوں کے غلط استعمال،بھرتیوں، جعلی بلوں کی ادائیگی اور دیگر سنگین الزامات عائد تھے۔ فتح محمد برفت عہدے سے ہٹانے کے خلاف پہلے ہی ہائیکورٹ سے رجوع کرچکے ہیں۔

سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر فتح برفت پر لگنے والے الزامات کی مزید تحقیقات ناہید درانی کی سپرد کردی گئی ہے۔

قائم مقام وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی کا چارج پروفیسر صدیق کلہوڑو کے سپرد کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *