3 خواتین ٹیچرز پر اپنے شاگردوں کے ساتھ جنسی تعلق کا الزام
- October 13, 2018 1:55 pm PST
ویب ڈیسک: امریکہ کے سکول Twinsburg High School میں ہوم اکنامکس کی 32 سالہ خاتون اُستاد Laura Bucy پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے شاگرد کے ساتھ جنسی تعلق میں ملوث ہے، لیورا نے اپنے سابق شوہر کے والد کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے شاگرد کے ساتھ جنسی تعلقات رکھتی تھی. اس اعتراف کے بعد لیورا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.
Montgomery High School نیو جرسی کی 29 سالہ ٹیچر Michelina Aichele پر الزام ہے کہ وہ اپنے شاگرد کو موبائل فون پر عریاں تصاویر بھیجتی تھی اور جنسی تعلق رکھنے کے لیے اُکساتی رہی. اس شاگرد نے پولیس کو اپنے بیان کی ریکارڈنگ کے دوران تمام شواہد بھی جمع کرا دیے ہیں.
Northridge Local Schools کی خاتون اُستاد پر بھی اپنے شاگرد کے ساتھ جنسی تعلق رکھنے کا الزام ہے جس کی انکوائری کی جارہی ہے. 39 سالہ ٹیچر Kristen Grow اپنے ایک شاگرد کو اٹھارہ سال تک پڑھاتی رہی ہے اور اس دوران شاگرد کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کر لیے. کرسٹن کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے.
مذکورہ تینوں اساتذہ انکوائری کے دوران سکول سے معطل کر دی گئی ہیں اور انکوائری مکمل ہونے تک انھیں سکول میں پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی.